Daily Ausaf:
2025-02-23@18:12:01 GMT

پاکستانی طلبا عمان کا ای ویزا کس طرح حاصل کرسکتے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایسے طلبا جو کالج میں داخلے کے لیے عمان جانے کے خواہشمند ہیں اور درخواست دینا چاہتے ہیں، انھیں مندرجہ ذیل طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا۔

عمان جانے والے پاکستانی شہری جو پڑھنے کے لیے یا مختصر مدت کے قیام کے لیے وہاں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں انھیں ای ویزا کے لیے رائل عمان پولیس (آر او پی) ای ویزا پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دینا ہوگی۔

نئی اپ ڈیٹس کے ساتھ، پلیٹ فارم طلباء کو اپنی درخواستیں جمع کرانے، ادائیگی کرنے اور منظوری حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے، اس سے امیدوار قونصل خانے جانے یا لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کی الجھن سے بچ جائے گا۔

نیا غیر اسپانسر شدہ سیاحتی ویزا طلبا کے لیے بہترین ہے کیونکہ اہل افراد عمان کی سیر کرنے یا تعلیمی ایونٹس میں شرکت کے لیے براہ راست ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں،

ایسے افراد جو تعلیمی بریک کے دوران یا اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مختصر دوروں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں ان کے لیے ای ویزا ایک آسان حل پیش کرتے ہیں۔

عمان کا ای ویزا پروگرام مسقط کی نئی حکمت عملی کے تحت 100 سے زائد ممالک کے شہریوں کو اجازت دیتا ہے کہ وہ یہاں آسکیں جس میں طلبا بھی شامل ہیں۔

جو لوگ ای ویزا کے لیے درخواست دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ اپنی اہلیت کی جانچ کر سکتے ہیں اور evisa.

rop.gov.om پر آن لائن درخواستیں جمع کر سکتے ہیں۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

متحدہ عرب امارات کی نئی ویزا پالیسی: درخواست کے نئے قواعد اور فیس تفصیلات جانیں!

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ویزا پالیسی میں تبدیلیاں کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

یو اے ای سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق ویزا فیس فی کس 69 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے اور تمام ویزوں کے لیے درخواست آن لائن جمع کرانا لازمی ہوگا۔

درخواست جمع کرانے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور درخواست دہندگان کو ضروری دستاویزات اپنے ساتھ رکھنی ہوں گی۔ بینک اسٹیٹمنٹ میں کم از کم 5 ہزار امریکی ڈالر یا مساوی رقم ہونا ضروری ہے۔ سفارتخانے میں درخواست جمع کراتے وقت ہوٹل یا رہائش کا ثبوت اور کنفرم ریٹرن ٹکٹ پیش کرنا لازمی ہوگا۔

ویزا کے لیے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 6 ماہ ہونی چاہیے اور ویزا فیس مخصوص الفلاح بینک اکاؤنٹ میں جمع کرانی ہوگی۔

بچوں کے ویزا سے متعلق بھی نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں:

5 سال سے کم عمر بچوں کو ویزا سینٹر جانے کی ضرورت نہیں۔ 6 سے 15 سال کے بچوں کی تصویر ویزا سینٹر میں لی جائے گی۔ 15 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو ویزا سینٹر جانا لازمی ہوگا۔

ترجمان کے مطابق بائیومیٹرک تصدیق اور ویزا پراسیسنگ کا عمل ویزا سینٹر میں مکمل کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب سمیت 6 ممالک سے مزید 48 پاکستانی بے دخل
  • سائنسی علوم میں مہارت حاصل کرکے پاکستان کا نام اقوام عالم میں روشن کرسکتے ہیں، میاں اکرم فرید
  • 6 ممالک سے مزید 48 پاکستانی ڈی پورٹ
  • سعودیہ سمیت 6 ممالک سے مزید 48 پاکستانی ڈی پورٹ
  • متحدہ عرب امارات کی نئی ویزا پالیسی: درخواست کے نئے قواعد اور فیس تفصیلات جانیں!
  • جرمنی میں 4 لاکھ ملازمتیں، ویزا کیسے اپلائی کریں؟
  • جرمنی میں 4 لاکھ ملازمتیں، ویزہ کیسے اپلائی کریں؟
  • متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
  • متحدہ عرب امارات کا ویزا لینے کا اب طریقہ کار کیا ہوگا؟