سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، سات خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
سٹی 42: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کیں سات خوارج کو جہنم واصل کردیا
آئی ایس پی آر کے مطابق ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن درابن میں کیاگیا جہاں چار خوارج ہلاک ہوئے ، دوسری کارروائی مڈی کے علاقے میں کی گئی جہاں تین خوارج مار دیے گئے ، ہلاک خوراج سے گولیاں اور ہتھیار برآمد ہوئے ، ہلاک خوارج مختلف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے ،علاقے میں دیگرخوارج کی تلاش کے لئے سینٹائزیشن آپریشن جاری ہے ، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عزم ہیں۔
مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ڈی آئی خان ،سکیورٹی فورسز کی 2مختلف کارروائیوں میں 7خوارج جہنم واصل
ڈی آئی خان ،سکیورٹی فورسز کی 2مختلف کارروائیوں میں 7خوارج جہنم واصل WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز
راولپنڈی /ڈیرہ اسماعیل خان (سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دو الگ کارروائیوں میں 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان میں درابن کے شہری علاقے میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔
بیان میں بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے مدی کے علاقے میں دوسری کارروائی کی جہاں اہلکاروں نے تین خوارج کو ہلاک کردیا۔بیان میں کہا گیا کہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا اورہلاک خوارج مذکورہ علاقے میں ہونے والی متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مزید کسی خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔