سید حسن نصر اللہ کا عظیم الشان جنازہ مزاحمت کی وحدت کی علامت ہے، حماس
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
اسماعیل رضوان نے شہید کی مزاحمتی شخصیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہید شریف حسن نصر اللہ ہمیشہ مزاحمت کی اگلے صفوں میں رہے اور آج وہ اپنی شہادت کی صورت میں انصاف اور آزادی کے متلاشی تمام مجاہدین کے لیے ایک نمونہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے کمانڈر اسماعیل رضوان نے کہا ہے کہ سید حسن نصر اللہ کے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت یہ ظاہر کرتی ہے کہ پوری ملت مقاومت و مزاحمت کیساتھ کھڑی ہے، ہم حزب اللہ کے ساتھ تزویراتی شراکت پر زور دیتے ہیں اور شہید شریف سید حسن نصر اللہ ہمیشہ مزاحمت کی صفوں میں قیادت کا مظہر اور جرات کی علامت رہے ہیں۔ سید حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فلسطینی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے کہا ہے کہ اس تقریب میں اتنی بڑی تعداد کی موجودگی مزاحمت کے پرچم تلے قوم کے اتحاد اور یکجہتی کی نشاندہی کرتی ہے۔
انہوں نے حزب اللہ کے ساتھ حماس کے اسٹریٹجک تعلقات پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم حزب اللہ کے ساتھ مل کر قابض صیہونیوں کے خلاف مزاحمت کے راستے پر پوری قوت کیساتھ نبرد آزما ہیں اور یہ اتحاد مستقبل کی فتوحات کا ضامن ہے۔ اسماعیل رضوان نے سید حسن نصراللہ کی مزاحمتی شخصیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہید شریف حسن نصر اللہ ہمیشہ مزاحمت کی اگلے صفوں میں رہے اور آج وہ اپنی شہادت کی صورت میں انصاف اور آزادی کے متلاشی تمام مجاہدین کے لیے ایک نمونہ ہیں۔ یہ بیانات اس وقت جاری کیے گئے ہیں جب لبنان میں سید حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جو خطے کے لووگں کے اتحاد کی گہرائی اور مشترکہ اہداف سے وابستگی کی نشاندہی کرتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسماعیل رضوان نے سید حسن نصر اللہ مزاحمت کی بڑی تعداد اللہ کے
پڑھیں:
نوشہرہ: ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ سے 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور شہید
نوشہرہ میں ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ کر کے 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور کو شہید کر دیا گیا۔ایکسائز پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر تارو پبی کی حدود میں نامعلوم افراد نے ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو کانسٹیبل اور ڈرائیور زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک سب انسپکٹر شدید زخمی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں کانسٹیبل افتخار اور مجاہد شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر فاروق کو 5 گولیاں لگیں جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔دوسری جانب محکمہ ایکسائز اینٹیلیجنس ٹیم کے شہید دو اہلکاروں سمیت ڈرائیور کی نماز جنازہ پولیس لائن پشاور میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، سی سی پی او، ایس ایس پی آپریشنز سمیت ایکسائز حکام نے شرکت کی۔