مصطفیٰ عامر کی نماز جنازہ ڈیفنس کی مسجد میں ادا کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
مصطفیٰ عامر : فوٹو فائل
کراچی کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ عامر کی نماز جنازہ ڈیفنس کی مسجد میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مصطفیٰ عامر کی تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں کی جائے گی۔
خیال رہے کہ دوستوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے اور لاش کو حب میں لے جاکر جلانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی 2 روز قبل قبر کشائی کی گئی تھی، جس کے بعد اس کی لاش سے نمونے حاصل کیے گئے تھے۔
اس موقع پر مصطفیٰ عامر کے والد بھی قبرستان میں موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیل کی گئی رپورٹ پولیس حکام کے حوالے کر دی گئی، لاش سے لیے گئے نمونے مصطفیٰ عامر کے ہی ہیں۔
تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ قبر سے مصطفیٰ عامر کی لاش نکالنے کے بعد نمونے حاصل کر لیے گئے تھے، جس کے بعد لاش کو ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا تھا۔
مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی ڈاکٹر سمعیہ سید کی سربراہی اور مجسٹریٹ کی زیرِ نگرانی کی گئی تھی، حکام کا کہنا تھا کہ ڈی این اے رپورٹ کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔
کیس کا پس منظر:۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے والے مصطفیٰ کی لاش 14 فروری کے روز پولیس کو مل گئی تھی، مصطفیٰ کو اس کے بچپن کے دوستوں نے تشدد کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر حب میں جلا دیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں،
8 فروری کو مصطفیٰ کی بازیابی کیلئے ڈیفنس کے ایک بنگلے پر چھاپا مارا گیا تھا، گرفتار ملزم ارمغان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
23 سالہ مصطفیٰ عامر کی لاش ملنے کے بعد ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی آئی اے مقدس حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مصطفیٰ عامر کو قتل کیا گیا، مصطفیٰ ارمغان کے گھر گیا تھا وہاں لڑائی جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے اس کو قتل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مقتول کی لاش کو گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر حب لے جایا گیا، لاش کو گاڑی میں جلایا گیا، ملزمان نے لاش کی نشاندہی کی، اب تک کی تحقیقات کے مطابق ارمغان اور شیراز نے گاڑی کو آگ لگائی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عامر کی کا کہنا لاش کو کے بعد کی لاش تھا کہ
پڑھیں:
حسن نصراللہ شہید کی نماز جنازہ و تدفین آج ہو گی، لبنان میں سکیورٹی ہائی الرٹ
حسن نصراللہ شہید کی نماز جنازہ و تدفین آج ہو گی، لبنان میں سکیورٹی ہائی الرٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز
بیروت: اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ اور تدفین آج ہو گی، اس سلسلے میں دارالحکومت بیروت سمیت لبنان بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حسن نصراللہ کی تدفین کے باعث حکومت نے فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں کے دستے تعینات کر دیئے ہیں جبکہ بیروت ایئرپورٹ روڈ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حسن نصراللہ کی نماز جنازہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے ادا کی جائے گی جبکہ ان کے جسد خاکی کو بیروت میں ایئر پورٹ روڈ کے قریب سپرد خاک کیا جائے گا، حسن نصر اللہ کے ساتھ ہی ان کے جانشین شہید ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو 27 ستمبر 2024 کو تنظیم کے زیر زمین ہیڈ کوارٹر پر بمباری کرکے اسرائیلی فوج نے شہید کیا تھا،حسن نصر اللہ کی جگہ حزب اللہ کی قیادت ہاشم صفی الدین نے سنبھالی تاہم انہیں بھی اگلے ہی ماہ اکتوبر 2024 کو شہید کردیا گیا تھا۔
حزب اللہ کے ان دونوں رہنماؤں کو مخصوص افراد کی موجودگی میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد نامعوم مقام پر امانتاً سپرد خاک کیا گیا تھا۔