پی ٹی آئی رہنماوں کی بنیادی خصوصیت بے شرمی ہے، اور اس کی واضح مثال عارف علوی ہیں، خواجہ آصف کی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنماوں کی بنیادی خصوصیت بے شرمی ہے، اور اس کی واضح مثال عارف علوی ہیں، خواجہ آصف کی تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز
سیالکوٹ (سب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماں کی بنیادی خصوصیت بے شرمی ہے، اور اس کی واضح مثال عارف علوی ہیں۔
خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں کہا کہ عارف علوی صدارت کی کرسی سے چمٹے رہے، جبکہ ان کی جماعت اعتماد کا ووٹ ہار چکی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ عارف علوی نے اپنے دورِ صدارت میں ہونے والے انتخابات کو خود ہی دھاندلی زدہ قرار دیا، لیکن اگر واقعی فنڈز کا غلط استعمال ہو رہا تھا تو انہوں نے تب آواز کیوں نہیں اٹھائی؟۔وزیر دفاع کے مطابق عارف علوی کے پاس دو سال کا وقت تھا کہ وہ عزت کے ساتھ مستعفی ہو جاتے، لیکن وہ بے شرمی کے ساتھ اقتدار سے چمٹے رہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عارف علوی خواجہ آصف
پڑھیں:
“بابراعظم کو کچھ کہا تو غدار کہلاؤں گا”
چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست نے پاکستان کے چیمپئینز ٹرافی میں سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات کو شدید دھچکا پہنچادیا ہے۔
19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں یکطرفہ مقابلے کے بعد 60 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، اس میچ میں گرین شرٹس کی جگہ اوپن کرنے کیلئے بابراعظم اور سعود شکیل آئے جنہوں نے 321 رنز کے ہدف کا تعاقب نہایتی سُست کیا جس کے باعث ہار پاکستان کی مقدر بنی۔
اس میچ میں پاکستانی بالرز نے ناقص بالنگ کا مظاہرہ کیا جبکہ بیٹرز میں سعود شکیل اور محمد رضوان کچھ خاص نہ کرسکے، ادھر بابراعظم نے ففٹی اسکور کی لیکن وہ گرین شرٹس کے کام نہ آئی۔
بابراعظم نے 90 گیندوں کا سامنا کیا اور محض 64 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، ہوم گراؤنڈ پر سست رفتار بیٹنگ پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے بابراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان سے زیادہ تیز تو سلمان آغا نے کھیلا تھا جنہوں نے 28 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو جتوانے کی کوشش کی لیکن بابراعظم نے محض اپنے لیے بیٹنگ کی، خوشدل شاہ نے 49 گیندوں پر 69 رنز بنائے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کوئی بابراعظم سے پوچھے گا کہ وہ اپنے لیے کھیل رہے تھے یا ملک کیلئے؟ سوشل میڈیا پر بابراعظم کو ذرا سی تنقید نشانہ بنائے تو ہمیں غدار ٹھہرادیا جائے۔
قبل ازیں سابق کرکٹر شعیب اختر نے بھی بابراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بابراعظم وہ پروڈکٹ بن چکے ہیں جو انہیں بننا تھا، یہ نظر آرہا ہے اور اب انکے بہتر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔