Daily Pakistan:
2025-02-23@18:56:36 GMT

پاکستان کو توڑنےوالے آج شرمسارہوچکے ہیں: حنیف عباسی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

پاکستان کو توڑنےوالے آج شرمسارہوچکے ہیں: حنیف عباسی

راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کو توڑنے والے آج شرمسار ہو چکے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جڑواں شہروں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ تاجروں کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح رہی ہے، ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، ہماری ایک سال کی کارکردگی کے مخالفین بھی معترف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو توڑنےوالے آج شرمسارہوچکے ہیں، انتشاراورفسادکی سیاست ملکی مفادمیں نہیں ہے، پاکستان کی حفاظت کیلئے ہماراخون حاضر ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سلامتی ہماری ریڈ لائن اور گالم گلوچ کا کلچر بند ہونا چاہئے، پی ٹی آئی دور میں ہمارے دوست ممالک ناراض ہوئے، پی ٹی آئی کی حکومت میں ترقی کا ایک منصوبہ بھی نہیں لگا۔

فریج میں انڈے کتنے دن تک تازہ رہتے ہیں؟ 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

ملکی ترقی کے لئے آئین پر عملدرآمد ضروری ہے: لطیف کھوسہ


کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے آئین پر عملدرآمد ضروری ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد پارٹی رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آئین کو کاغذ کا ایک ٹکڑا سمجھ لیا گیا ہے، ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنا ہے تو آئین پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ عوام ہی حکمران ہیں، ہمارے ہاں بے راہ روی آگئی ہے، کچے اور پکے کے ڈاکوو¿ں نے دھرتی ماں کو ڈھانچہ بنا کر رکھ دیا ہے۔
لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ 180 سیٹیں جیتنے والا اڈیالہ جیل اور 17 سیٹیں جیتنے والا وزیراعظم ہے، اس سے پہلے ایسا ظلم نہیں ہوا۔

اسلام آباد میں نیب افسر کی پر اسرار موت

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کو توڑنےوالے آج شرمسارہوچکے ہیں: حنیف عباسی
  • پاکستان کو توڑنیوالے آج شرمسارہوچکے ہیں، حنیف عباسی
  • ملکی ترقی کے لئے آئین پر عملدرآمد ضروری ہے: لطیف کھوسہ
  • اُس سازش سے بچیں جو موبائل کے ذریعے پھیلائی جا رہی ہے، حنیف عباسی
  • عوامی خدمت ہی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم عوام کا اعتماد مزید مضبوط بنائیں گے، شرجیل میمن
  • ملکی بقا اور سلامتی آئین پر عمل کرنے میں ہے،شاہد خاقان عباسی
  • ملکی مسائل کا حل انتہائی آسان ہے آئین پر عمل کیا جائے: شاہد خاقان عباسی
  • ملک کی بقا اور سلامتی آئین پر عمل کرنے میں ہے: شاہد خاقان عباسی
  • ملکی مسائل کا حل انتہائی آسان ہے، آئین پر عمل کیا جائے: شاہد خاقان عباسی