Daily Ausaf:
2025-04-30@09:41:13 GMT

برازیل میں بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 12 طلباء ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

برازیلیا(انٹرنیشنل‌ڈیسک)برازیل میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 12 طلباء ہلاک اور 19افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے اقتصادی دارالحکومت ساؤ پالو سے روانہ ہونے والی بس ہائی وے پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی ،حادثے میں زخمی ہونے والے 19 افراد کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

حادثے میں مرنے والے طلباء کے سوگ میں مقامی یونیورسٹی میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:راولپنڈی : دھاتی ڈور پھرنے سے 4 سالہ بچی زخمی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

کراچی: بھینس کالونی میں ٹرک کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی، ڈرائیور گرفتار

کراچی:

بھینس کالونی میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھن کے علاقے بھینس کالونی روڈ نمبر 10 نورانی ہوٹل کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ منیب اور 20 سالہ شایان کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ داؤد خان ولد سمیع اللہ خان کے نام سے کی گئی۔

پولیس نے شہریوں کی مدد سے حادثے کے ذمے دار ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک کو قبضے میں لے لیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بھینس کالونی میں ٹرک کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی، ڈرائیور گرفتار
  • زیارت میں سامان سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا، 3 افراد جاں بحق
  • غزہ میں اب تک 14 ہزار سے زائد طلباء شہید ہو چکے ہیں، فلسطینی وزارت تعلیم
  • چین کے ریسٹورنٹ میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ 22 ہلاکتیں اور 3 زخمی
  • کراچی میں ٹینکر اور ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو کچل دیا
  • ملتان: آگ لگنے سے کیری ڈبے میں موجود 4 افراد جھلس کر جاں بحق
  • کراچی میں ٹینکر اور ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو کچل دیا، 2 زخمی
  • بلوچستان: آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے سبب دو افراد ہلاک، 56 زخمی
  • امریکا: چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، 3 مسافر ہلاک
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد زخمی