ڈیڈ لائن کے بعد پاکستان میں افغان مہاجرین غیر قانونی قرار پائیں گے، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
ڈیڈ لائن کے بعد پاکستان میں افغان مہاجرین غیر قانونی قرار پائیں گے، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی بیرونی حملے کا منہ توڑجواب دے گا۔ترک میڈیا کو انٹرویو میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹی ٹی پی افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہی ہے، پاکستان کسی بھی بیرونی حملے کا بھرپور جواب دے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا منتقلی کے منتظر افغان مہاجرین مقررہ تاریخ کے بعد غیر قانونی قرار پائیں گے ۔ پاکستان کے پاس انہیں واپس افغانستان بھیجنے کے اور کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ مزید کہا کہ امریکا کو اپنے ہتھیار افغانستان میں چھوڑ کر نہیں جانا چاہیے تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 2019کے بھارتی اقدامات یکطرفہ اور عالمی قوانین کے خلاف ہیں، اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک ترک دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، تجارت، دفاع اوردیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھ رہا ہے، ہم نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مخالفت کی، غزہ میں مستقبل بنیادوں پر جنگ بندی ہونی چاہے، کہا کہ امریکا کو اپنے ہتھیار افغانستان میں چھوڑ کر نہیں جانا چاہیے تھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
نیشنل اسٹیڈیم چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ کیلئے تیار
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 میں نیشنل اسٹیڈیم جمعہ کو دوسرے میچ کی میزبانی کرے گا۔ گروپ بی کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔
میچ کا ٹاس دوپہر ڈیڑھ بجے ہوگا۔ آئی سی نے پی سی بی کی معاونت سے اقدامات کو حتمی شکل دے دی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے افغان مداحوں کی جانب سے کسی بھی رد عمل اور سیکوریٹی سمیت انتظامات کے لیے بھر پور منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
دونوں ٹیموں نے جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراونڈ پر بھر پور پریکٹس کی۔ افغان ٹیم نے دوپہر کو چلچلاتی دھوپ میں اور جنوبی افریقی ٹیم نے شام کو چلنے والی خنک ہواوں میں پریکٹس سیشنز میں شرکت کی۔
قوی امکان ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کی سپورٹنگ وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گار ہونے کے ساتھ اسپن بولرز کے لیے مددگار ثابت ہو۔
جمعہ کو کراچی میں دن میں بادل چھائے رہنے، موسم ابر آلود رہنے اور شام کو تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔
امید کی جارہی ہے کہ تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کرے گی۔
افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے میچ میں کامیابی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا خواب پورا کریں گے۔ پہلا ہدف جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی پانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جیت پر مقامی افغانیوں کا جشن منانا فطری ہوگا۔ ہمارے پاس عالمی معیار کے کھلاڑی موجود ہیں جو دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست سے ہمکنار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مجھے اپنے کھلاڑیوں پر بھرپور اعتماد اور یقین ہے۔ مقامی کنڈیشنز ہمارے لیے بہت معاون ہوں گی اور جیت کے لیے بہت پر امید ہیں۔
دوسری جانب جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا بووما نے افغانستان کے خلاف اچھی کارکردگی کی توقع ظاہر کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ حریف ٹیم کے اسپنرز مقامی کنڈیشنز میں مشکل پیدا کرسکتے ہیں۔ ہمارے بولرز کے لئے یہ میچ چیلنج ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان ایک تجربہ کار ٹیم ہے ،ہماری کوشش ہے کہ ہر شعبہ میں اچھا پرفارم کریں۔ کراچی کی وکٹ بیٹرز کو فائدہ دے سکتی ہے۔
دریں اثنا انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ میچ کے لیے آنے والے افراد کو ٹکٹ کے ساتھ قومی شاختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا جبکہ پاکستان میں قیام پزیر افغان باشندوں کو اپنی رجسٹریشن کا افغان ریفیوجی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔ بصورت دیگر اسٹیڈیم میں داخلے کی ممانعت ہوگی۔