چین میں اسپرنگ فیسٹیول کے سفری رش کے دوران افراد کی آمدو رفت کا نیا ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
بیجنگ:
سال 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول میں سفری رش (14 جنوری تا 22 فروری ) کے 40 دنوں کے دوران، چین میں لوگوں کی بین العلاقائی نقل و حرکت9.02 بلین رہی، جو سال 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.1 فیصد زیادہے اور یہ ایک تاریخی ریکارڈ ہے.اتوار کے روز جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چین میں ریلوے سے 510 ملین مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی ، جو سال بہ سال 6.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 11 اشیاء مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں مسلسل 2 ماہ سے مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان جاری ہے، حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 0.27 فیصد کی سطح پر آگئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار کم ہوکر 1.21فیصد کی سطح پر آگئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 11 اشیا مہنگی، 16 سستی ہوئیں جبکہ 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے کے دوران کیلے کی قیمتوں میں 11.89 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں7.80 فیصد، چکن کی قیمتوں میں 4.47 فیصد، لہسن کی قیمت میں1.08 فیصد، چینی کی قیمت میں0.65 فیصد، بیف کی قیمت میں052 فیصد، مٹن کی قیمت میں0.22 فیصد، سگریٹ کی قیمتوں میں0.49 فیصد، دال مسور کی قیمت میں0.15 فیصد اور کپڑے دھونے کے صابن کی قیمتوں میں0.07 فیصد اضافہ ہوا۔ٹماٹر کی قیمتوں میں2.81 فیصد، پیٹرول کی قیمتوں میں0.36 فیصد، ڈیزل کی قیمتوں میں1.49 فیصد، دال چنا کی قیمتوں میں 1.24فیصد، آلو کی قیمتوں میں0.90 فیصد، پیازکی قیمتوں میں1.16 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں0.60 فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 0.58 فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں0.34 فیصد، وے جیٹیبل گھی کی قیمتوں میں 0.32 فیصد اور دال مونگ کی قیمتوں میں 0.30فیصد کمی واقع ہوئی۔