پاکستانی معروف اداکارہ درِفشاں سلیم کی طبیعت ناساز
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ درِفشاں سلیم نے اپنی طبیعت ناسازی کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے مٹھی بھر دوائیوں کی تصویر بھی شیئر کردی۔
تفصیلا ت کے مطابق درِفشاں سلیم ایک ایسی اداکارہ ہیں جنہوں نے شوبز میں قدم رکھنے کے بعد بہت ہی کم عرصے میں اپنی خاص پہچان بنالی اور اپنی زبردست اداکاری اور دلکش اداؤں سے سب کو دیوانہ بنا لیا۔
درِفشاں کو فینز ‘شبرا’ کے نام سے بھی پہچانتے ہیں جس کی وجہ انکا بلال عباس کے ساتھ کیا گیا ڈراما ‘عشقِ مرشد’ ہے جس میں دونوں کی نہ صرف منفرد اداکاری بلکہ جادوئی کیمسٹری کو بھی ناظرین کی جانبس ے پسند کیا جارہا ہے۔
اداکارہ ان دنوں اپنے بھائی کی شادی کی تقریبات میں مصروف نظر آئیں جس میں انہوں نے خوب سج سنور کر شرکت کی اور بھائی شادی میں رونق لگائی لیکن اداکارہ کی یہ سج دھج انکو نظر لگوا گئی۔
دراصل درِفشاں اپنے بھائی کی شادی کے دوران ہی بیمار ہوگئیں اور ایک فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف بھی کیا تھا کہ انکو 102 بخار تھا۔
اس پوسٹ کے بعد درِفشاں سلیم نے ویڈنگ ڈے کی تصاویر بھی شیئر کیں جن میں وہ محسن نوید رانجھا کے حسین جوڑے میں ملبوس نظر آئی تھیں۔
اب درِفشاں نے انسٹاگرام اسٹوری کا رخ کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی ناساز طبیعت کے بارے میں ایک مرتبہ پھر بتایا۔
تصویر میں درِفشاں کا ہاتھ دیکھا جاسکتا ہے اور انکی ہتھیلی پر 6 گولیاں رکھی ہوئی ہیں اور ساتھ ٹیبل پر پانی کا ایک گلاس رکھا نظر آرہا ہے۔
اداکارہ نے اس تصویر کے ساتھ بطور کیپشن لکھا کہ ‘ٹوئنٹیز (20s) کو بائے بائے کہنا اس کو کہتے ہیں’، یعنی اداکارہ نے یہ کہنا چاہا کہ اب وہ ٹھرٹیز (30s) کے فینز میں آنے کو ہیں اس لیے یہ دوائیاں اور بیماری تو بنتی ہے۔
فینز کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ‘درِفشاں آپ کو نظر لگ گئی ہے’ ، جبکہ ایک صارف درِفشاں کی عمر کے حوالے سے پریشان دکھے اور لکھا کہ ‘آپ تھرٹیز کو بائے بائے کرنے والی ہونگی ٹوئنٹیز کو نہیں’۔
مزیدپڑھیں:منفی ریویو کیوں دیا؟ ریسٹورنٹ کے مالک نے گاہگوں کو پکڑنے پر انعام مقرر کردیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فشاں سلیم
پڑھیں:
’ہانیہ عامر کو نہیں جانتی‘، اداکارہ نعیمہ بٹ
اداکارہ نعیمہ بٹ نے ہانیہ عامر کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔
نعیمہ بٹ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے کرکٹ اسپیشل شو ’ہر لمحہ پُرجوش‘ میں شرکت کی جہاں میزبان وسیم بادامی نے ایک سیگمنٹ کے دوران ان سے مختلف سوالات کیے۔
دورانِ پروگرام اداکارہ کو ہانیہ عامر کی گِبلی امیج دکھائی گئی جسے وہ پہچان نہ سکیں جس پر میزبان نے حیران ہو کرکہا کہ آپ ہانیہ عامر کو نہیں پہچان سکیں؟ جواب میں نعیمہ بٹ نے کہا کہ میں ان کو اتنے اچھے سے نہیں جانتی۔
میزبان کا کہنا تھا کہ آپ نے ہانیہ عامر کے ساتھ ڈرامہ کیا ہے اور آپ کہہ رہی ہیں کہ انہیں پہچانتی نہیں ہیں جس پر نعیمہ بٹ نے کہا کہ ساتھ ڈرامہ کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ انہیں جانتے ہیں۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان سے ہانیہ عامر کی گبلی امیج نہیں پہچانی جا رہی تھی۔
ہانیہ عامر کو نہ پہچاننے پر صارفین نعیمہ بٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ جس کے ساتھ پراجیکٹ کیا اور جس کی وجہ سے نعمہ بٹ مشہور ہوئیں یہ انہیں ہی نہیں جانتیں۔ جبکہ عنبرین نامی صارف نے کہا کہ نعیمہ بٹ کی جیلسی باہر آ گئی ہے۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ نعیمہ بٹ ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’رباب‘ کا کردار اپنی اصل زندگی میں بھی ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا اپنا ایسا رویہ بند کریں۔
کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یہ حرکت کر کے نعیمہ بٹ نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے جبکہ کسی نے کہا کہ آپ کے نہ جاننے سے ہانیہ عامر کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور نعیمہ بٹ نے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اس کی مقبولیت نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں بھی دیکھی گئی۔ ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس کی آخری قسط کو سینما میں دکھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستانی ڈرامے پی ایس ایل پی ایس ایل 10 نعیمہ بٹ ہانیہ عامر وسیم بادامی