ابیٹ آباد: معمولی تنازع خونی واقعہ میں بدل گیا، 2 افراد قتل، متعدد گھر نذرآتش
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقے ابیٹ آباد میں پارکنگ کے تنازع پر نوجوان کے قتل پر مشتعل ہجوم نے قاتل کو مبینہ تشدد کے بعد قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور: ڈبگری میں فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کی اصل وجہ سامنے آگئی
پولیس کے مطابق واقعے ابیٹ آباد کے علاقے گلیات میں پیش آیا ہے، جہاں اس افسوسناک واقعے کے بود صورت حال خراب ہے۔ مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کے بعد کئی گھروں کو نذر آتش کر دیا ہے۔
ابیٹ آباد پولیس کے ایک افسر نے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ اب صورت حال کنٹرول میں ہے اور 20 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
واقعہ کیسے پیش آیا؟ابیٹ آباد پولیس کے افسر نے بتایا کہ بظاہر واقعہ پارکنگ کا ہے، تاہم پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کوہاٹ سے تعلق رکھنے والا شخص گلیات میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا چوکیدار تھا اور ساتھ ہی بجلی کا کام بھی کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ایبٹ آباد: ’بیٹے نے والدین کو پھانسی دے کر لاشیں کنویں میں پھینک دیں‘
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز گلیات کا مقامی نوجوان اپنی گاڑی سوسائٹی کے پارکنگ میں پارک کرکے گیا تھا، تاہم آج واپس آنے پر چوکیدار سے منہ ماری ہوئی۔ چوکیدار نے مبینہ طور پر چاقو سے نوجوان پر حملہ کر دیا، جس سے نوجوان اور ان کا بھائی زخمی ہو گیا۔
پولیس افسر نے بتایا کہ چاقو کے وار سے گاڑی پارک کرنے والا نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ جس پر مقامی افراد جمع ہو گئے، قاتل کی تلاش شروع کردی اور توڑ پھوڑ بھی کی۔
تشدد کے بعد قتلپولیس افسر نے بتایا کہ نوجوان کے قتل کے بعد گلیات میں مقامی افراد جمع ہوگئے اور حالات خراب ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ مشتعل افراد نے کئی گھروں کو بھی نذر آتش کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مبینہ قاتل واقعے کے بعد عمارت میں روپوش ہو گیا تھا، تاہم مقامی افراد کی جانب سے تلاش کے دوران اس نے عمارت سے چھلانگ لگا دی اور زخمی ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ مشتعل افراد نے زخمی چوکیدار پر تشدد کرکے قتل کر دیا جبکہ پولیس کچھ نہ کر سکی۔
حالات قابو میں ہیںابیٹ آباد پولیس کے مطابق اب صورت حال کنٹرول میں ہے۔ پولیس نے کارروائی کرکے اب تک 20 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے بعد دونوں افراد کی لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے، جب کہ ایف آئی آر درج کرکے کارروائی جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایبٹ آباد توڑ پھوڑ قتل کوہاٹ گلیات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایبٹ ا باد توڑ پھوڑ قتل کوہاٹ گلیات ابیٹ آباد پولیس کے افسر نے کے بعد کے قتل کر دیا
پڑھیں:
اپر کوہستان: داسو ڈیم کے قریب 2 بسیں ٹکرا گئیں، متعدد افراد زخمی
—فائل فوٹواپر کوہستان میں داسو ڈیم کے قریب 2 بسوں میں تصادم کی وجہ سے متعداد افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں بسوں کے ڈرائیور اور دیگر زخمی بری طرح پھنسے ہوئے ہیں، جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور میں انڈس ہائی وے پر شاہ والی کے مقام پر گہری دھند کے باعث 2 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔
ریسکیو 1122 کے اہلکار زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔