اس وقت سید حسن نصر الله عزت و افتخار کی بلندیوں پر ہیں، رہبر معظم انقلاب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
شہدائے مقاومت کے نام اپنے ایک جاری پیغام میں رہبر معظم انقلاب کا کہنا تھا کہ مقاومت الله کے حکم سے اپنی منزل مقصود تک پہنچ کر ہی دم لے گی۔ اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب حضرت آیت الله "سید علی خامنه ای" نے لبنان میں شہدائے مقاومت "سید حسن نصر الله" اور "سید هاشم صفیّ الدّین" کی تدفین کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ دشمن جان لے کہ استکبار، ظلم اور اشتعال کے مقابلے میں مقاومت کبھی بھی خاموش نہیں بیٹھے گی۔ مقاومت اپنی منزل مقصود تک پہنچ کر ہی دم لے گی۔ واضح رہے کہ رہبر معظم کے پیغام کا متن حجۃ الاسلام و المسلمین "سید مجتبیٰ حسینی" نے حریت پسندوں کے عظیم اجتماع میں پڑھ کر سنایا۔ سید مجتبیٰ حسینی، عراق میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندے ہیں۔ پیغام کا متن درج ذیل ہے:
بسم الله الرّحمن الرّحیم
قال الله عزّ و جل: وَ لِلّٰهِ العِزَّةُ وَ لِرَسولِهِ وَ لِلمُؤمِنینَ وَ لٰکِنَّ المُنافِقینَ لا یَعلَمون.
خطے میں مقاومت کے روح رواں اور عظیم مجاہد حضرت سیّد حسن نصر الله اعلی الله مقامه اس وقت عزت و افتخار کی سربلندیوں پر ہیں۔ ان کا پاک بدن جهاد فیسبیل الله کی سرزمین پر سپرد خاک کیا جائے گا۔ ان کی روح روز بروز سرفراز تر ہوتی چلی جائے گی۔ دشمن جان لے کہ استکبار، ظلم اور اشتعال کے مقابلے میں مقاومت کبھی بھی خاموش نہیں بیٹھے گی۔ مقاومت الله کے حکم سے اپنی منزل مقصود تک پہنچ کر ہی دم لے گی۔ جناب سیّد هاشم صفیّ الدّین رضوان الله علیه کا نیک نام اور خوبصورت چہرہ بھی اس خطے کی تاریخ میں درخشاں ستارہ ہے۔ وہ لبنان میں مزاحمتی قیادت کے بہت قریب اور ان کا اٹوٹ انگ تھے۔ ان دو ہستیوں سمیت حال ہی میں شہید ہونے والے اور تمام شہداء پر خدا و اس کے صالح بندوں کا سلام۔ لبنان کے غیور جوانوں اور میرے فرزندوں کو سلام۔
سیّدعلی خامنهای
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رہبر معظم انقلاب
پڑھیں:
پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب:افریقا-1 سب میرین کیبل سسٹم سے منسلک
کراچی:پاکستان کو مشرق وسطیٰ، افریقا اور یورپ کے خطوں سے منسلک کرنے والی زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل افریقا-1 کراچی پہنچ گئی ہے۔ ہفتے کے روز اس کیبل کو کراچی کے ساحل پر پی ٹی سی ایل کی لینڈنگ سائٹ سے منسلک کر دیا گیا۔
یہ پیش رفت پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے فروغ اور استحکام کی جانب ایک انقلابی قدم قرار دی گئی ہے۔
افریقا-1 کیبل سسٹم 10,000 کلومیٹر پر محیط ہے اور اس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ یہ کیبل سسٹم پاکستان کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، سوڈان، الجیریا، فرانس، کینیا اور جبوتی جیسے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل مقامات سے جوڑے گا۔ یہ کیبل مصری شاہ، ڈی ایچ اے، فیز-6 اور کراچی میں پی ٹی سی ایل ایکسچینج سے منسلک ہوگی، جس سے عالمی ڈیجیٹل نیٹ ورک میں پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔
پی ٹی سی ایل نے افریقا-1 کیبل سسٹم میں5 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ یہ سرمایہ کاری افریقا-1 کیبل سسٹم کنسورشیم میں شمولیت کے باضابطہ معاہدے کے بعد کی گئی ہے۔ اس کنسورشیم میں دنیا کی صف اول کی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیاں شامل ہیں، جن میں موبائلی (سعودی عرب)، ای اینڈ (متحدہ عرب امارات)، G42 (متحدہ عرب امارات)، ٹیلی کام ایجپٹ (مصر)، زین اومان انٹرنیشنل (زیڈ او آئی)، الجیری ٹیلی کام، ٹیلی یمن اور دیگر عالمی سروس فراہم کنندگان شامل ہیں۔
پی ٹی سی ایل کے گروپ نائب صدر انٹرنیشنل بزنس سید محمد شعیب نے اس سلسلے میں کہا کہ افریقا-1 کیبل سسٹم کنسورشیم میں شمولیت پاکستان کے ڈیجیٹل وژن 2030کے عین مطابق ہے۔ یہ شراکت ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کر کے لوگوں کو بااختیار بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل اہم بین الاقوامی مراکز سے مضبوط اور قابل اعتماد روابط قائم کر کے تیز رفتار اور عالمی معیار کی انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے، جس سے مختلف شعبوں میں جدت کو فروغ ملے گا اور عالمی معیشت میں پاکستان کی حیثیت مزید مضبوط ہوگی۔
افریقا-1 کیبل سسٹم کی تکمیل 2026 کے اوائل میں متوقع ہے۔ فعال ہونے کے بعد یہ پی ٹی سی ایل کی صلاحیت کو مزید بہتر بنائے گی تاکہ عالمی معیار کی قابل اعتماد انٹرنیٹ خدمات فراہم کی جا سکیں۔ اس سے پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر ایک ترجیحی ٹیلی کام آپریٹر کے طور پر کمپنی کو مزید استحکام ملے گا۔
نومبر2020 میں پی ٹی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے افریقا-1 سب میرین کیبل پروجیکٹ کے لیے 59.5 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دی۔ اس اقدام کا مقصد یو اے ای، یورپ اور افریقا کے درمیان رابطہ فراہم کرنا ہے۔ کمپنی نے اس پروجیکٹ میں 2021 سے اپنے کیپیکس کے حصے کے طور پر سالانہ سرمایہ کاری کرنا شروع کی۔ 2025 تک کل سرمایہ کاری کا تقریباً 75 فی صد 4سالوں میں مکمل ہو چکا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ مکمل یا زیادہ سے زیادہ پروجیکٹ لاگت اس سال تک پہنچ جائے گی۔
افریقا-1 سب میرین کیبل پروجیکٹ کی تکمیل پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ پروجیکٹ نہ صرف پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل نیٹ ورک سے جوڑے گا بلکہ ملک کی معیشت کو بھی مضبوط بنائے گا۔ اس کی تکمیل کے بعد پاکستان تیز رفتار اور قابل اعتماد انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا، جس سے مختلف شعبوں میں ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔