WE News:
2025-02-23@16:32:19 GMT

کیا 2025-26 کے بجٹ میں تیکنیکی امور آئی ایم ایف طے کرے گا؟

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

کیا 2025-26 کے بجٹ میں تیکنیکی امور آئی ایم ایف طے کرے گا؟

وفاقی حکومت آئندہ بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کے لیے سرگرم، آئی ایم ایف سے اجازت لینے کا فیصلہ۔

یہ  بھی پڑھیں:حکومت پاکستان کی سنجیدگی و عزم قابل تعریف، مزید تعاون کے لیے تیار ہیں، آئی ایم ایف

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے وفاقی بجٹ برائے 2025-26 میں کاربن لیوی عائد کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) سے اجازت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

امکان ہے کہ یہ آئی ایم ایف سے یہ بات چیت آئندہ ہفتے واشنگٹن میں مذاکرات کے نئے دور کے دوران ہوگی۔ تاہم اس قبل آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے، جو لیوی لاگو کرنے کے بارے میں سفارشات فراہم کرنے کے لیے پیر سے بات چیت شروع کرے گا۔

یہ  بھی پڑھیں:آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات پر آئینی ماہرین کیا کہتے ہیں؟

آئی ایم ایف کا یہ تکنیکی وفد 24 سے 28 فروری تک وفاقی اور صوبائی نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ مذاکرات میں گرین بجٹ، موسمیاتی اخراجات سے باخبر رہنے اور رپورٹنگ کے طریقہ کار پر توجہ دی جائے گی۔

کاربن لیوی کے علاوہ بات چیت میں الیکٹرک گاڑیوں اور سبسڈی کے فریم ورک کا بھی احاطہ کیا جائے گا۔توقع ہے کہ آئی ایم ایف آئندہ بجٹ میں گرین بجٹ میں توسیع کی تجویز دے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی ایم ایف آئی ایم ایف وفد بجٹ 2025-26 پاکستان کاربن لیوی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف ا ئی ایم ایف وفد پاکستان کاربن لیوی ا ئی ایم ایف کاربن لیوی کرنے کے کے لیے

پڑھیں:

پاکستان ایک اہم پڑوسی ملک ہے، محمد جواد ظریف

تہران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو کیساتھ ہونیوالی ملاقات میں ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹیجک امور کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی چاہیئے کہ یہ تعلقات مزید بہتر ہوں۔ پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کا بھی کہنا تھا کہ دوطرفہ تعاون میں اضافہ انتہائی اہم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد جواد ظریف نے پاکستان کو ایک اہم پڑوسی ملک قرار دیا ہے۔ پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹیجک امور محمد جواد ظریف سے تہران میں ملاقات کی۔ ملاقات میں معیشت، سکیورٹی اور ملٹری ڈومین سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے امور پر بات کی گئی۔ اس موقع پر جواد ظریف نے کہا کہ ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی چاہیئے کہ یہ تعلقات مزید بہتر ہوں۔ پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کا بھی کہنا تھا کہ دوطرفہ تعاون میں اضافہ انتہائی اہم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ایک اہم پڑوسی ملک ہے، محمد جواد ظریف
  • آئی ایم ایف وفد کی آج آمد، کاربن لیوی کی تجویز دینے کا امکان
  • حکومت کا آئندہ بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز پر غور
  • آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز
  • صدر زرداری کل لاہور آئیں گے اہم سیاسی امور پر پیشرفت متوقع 
  • پانی کے شعبے میں صوبہ پنجاب کو بڑا اعزاز حاصل ہوگیا
  • عامر ڈوگر کی بات پر قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں قہقہے
  • اہلیہ کے ہاتھوں شوہر قتل، خاتون نے اپنے مقتول باپ کا بدلہ لے لیا
  • پشاور؛ بیوی نے اپنے باپ کے قتل کا بدلہ لینے کیلیے شوہرکو مار ڈالا