Express News:
2025-02-23@16:43:35 GMT

غزہ میں بڑے پیمانے پر انسداد پولیو مہم کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

غزہ میں بڑے پیمانے پر انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد 10 سال سے کم عمر کے تقریباً 600,000 فلسطینی بچوں کو پولیو قطرے پلانا ہے۔

یہ مہم غزہ کی وزارت صحت، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)، اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) اور فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی (انروا) کے تعاون سے چلائی جا رہی ہے۔

انروا کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے ایک بیان میں کہا کہ پولیو کے خلاف بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم ہفتے کے روز شروع کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی مہموں کی طرح ہمارا مقصد غزہ کی پٹی میں 10 سال سے کم عمر کے تقریباً 600,000 بچوں تک پہنچانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انروا ٹیم کے 1,700 سے زیادہ ارکان ہمارے صحت کے مراکز اور موبائل پوائنٹس پر اس مہم میں حصہ لیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

امریکا کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا

امریکا کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز

واشنگٹن:ریپبلکن سینیٹرز نے امریکا کو اقوام متحدہ سے نکالنے اور اس کی فنڈنگ روکنے کا بل امریکی سینیٹ میں پیش کر دیا ہے۔

ریپبلکن سینیٹر مائیک لی کے مطابق اس بل میں امریکا کے اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں سے مکمل انخلا، فنڈنگ کی بندش اور اقوام متحدہ کے ساتھ موجود اس معاہدے کی منسوخی کی تجویز دی گئی ہے، جو اسے نیویارک میں ہیڈکوارٹر رکھنے کا حق دیتا ہے۔

بل میں امریکا میں اقوام متحدہ کے ملازمین کے لیے سفارتی استثنا ختم کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ریپبلکن ارکان ایوانِ نمائندگان میں بھی اسی طرح کا بل پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عوامی آزادی پر قدغن؟ کیا حکومت واٹس ایپ کالز اور گروپس کی نگرانی کررہی ہے؟
  • اسٹیٹ بنک نے ’راست‘ میں شرکت کے پیمانے جاری کردیے
  • پاکستان میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ
  • سندھ میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آج سے آغاز
  • امریکا کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا
  • پاکستان میں 2025 کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ
  • متحدہ عرب امارات کی نئی ویزا پالیسی: درخواست کے نئے قواعد اور فیس تفصیلات جانیں!
  • متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
  • بلوچستان: خصوصی انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری