وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز
لاہور:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سرکاری دورہءِ آذربائیجان کیلئے لاہور سے روانہ ہوگئے ۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 24 سے 25 فروری 2025 تک جمہوریہ آذربائیجان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا مارچ 2024 میں وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد آذربائیجان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء جام کمال خان، عبدالعلیم خان، چوہدری سالک حسین، عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی دورے کے دوران وزیرِاعظم کے ہمراہ ہونگے.
دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف، آذربائیجان کے ساتھ صدر دو طرفہ ملاقات کے علاوہ بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے. ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں پر بات چیت ہوگی تاکہ توانائی، تجارت، دفاع، تعلیم اور موسمیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھایا جاسکے. اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعاون کے متعدد شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے.
وزیراعظم کا دورہ، آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، وسیع تر اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ ترقی کے لیے شراکت داری کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کی عکاسی ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
وزیرِ اعظم آج ڈیرہ غازی خان کا 1 روزہ دورہ کریں گے
وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف آج ڈیرہ غازی خان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کیس اسائنمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف ڈیرہ غازی خان میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔
وزیرِاعظم کو ڈیرہ غازی خان میں عوامی ترقیاتی منصوبوں اور عوامی بہبود کے لیے حکومت کے منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف ڈیرہ غازی خان کے نمایندگان، سیاسی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔