ایک سال میں دو بار رمضان المبارک کب آئیگا؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
سٹی42: رمضان المبارک ایک ایسا مقدس مہینہ ہے جو پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے عبادت، رحمت، مغفرت، اور برکتوں کا ذریعہ بنتا ہے لیکن 2030ء ایک منفرد سال ہوگا کیونکہ اس سال مسلمان دو مرتبہ رمضان کا استقبال کریں گے، جو ایک نادر اور مبارک موقع ہوگا۔
اسلامی ہجری کیلنڈر چاند کے مطابق جو کہ گریگورین کیلنڈر سورج کے گرد زمین کے چکر پر مبنی ہے، اسی فرق کی وجہ سے رمضان المبارک تقریباً ہر 30 سے 33 سال بعد ایک ہی عیسوی سال میں دو بار آتا ہے،ہجری سال 1451 میں رمضان 5 جنوری 2030ء کے آس پاس شروع ہوگا۔
مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی
ہجری سال 1452 میں رمضان 26 دسمبر 2030ء کو دوبارہ آئے گا،لہٰذا مسلمان 2030ء میں مجموعی طور پر 36 روزے رکھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ آخری بار ایسا موقع 1997ء میں آیا تھا، جبکہ اگلی بار یہ عظیم موقع 2063ء میں میسر ہوگا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
حج کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے ایک اور زبردست موقع
اس سال حج کرنے کے خواہشمند افراد کو ایک اور زبردست موقع فراہم کیا گیا ہے، نجی حج آپریٹرز کے ذریعے 10 ہزار عازمین حج کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے 10 ہزار مزید پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت دی گئی ہے، ذرائع نے بتایا کہ سعودیہ کے اس اقدام کے بعد وزارت مذہبی امور نے نجی حج آپریٹرز سے 10 ہزار عازمین کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کوٹے پر عازمین جمع شدہ درخواستوں کے تحت پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر اس سال حج کرسکیں گے۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ پالیسی کی خلاف ورزی یا غلط بیانی پر نجی حج کمپنی نااہل قرار دےدی جائےگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹے میں اضافے کے بعد اب نجی حج اسکیم کے تحت ساڑھے 12 ہزار کے بجائے ساڑھے 22 ہزار افراد حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔