لاہور: اجتماعی شادی کی تقریب، 23 جوڑے بندھن میں بندھ گئے، دلہن کےلیے5 لاکھ روپے گھریلو سامان کا تحفہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
لاہور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 23 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، ہر دلہن کے لیے 5 لاکھ روپے کے گھریلو سامان کا تحفہ دیا گیا
رپورٹ کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈا پور، سید امجد علی شاہ نے نوبیاہتا جوڑوں کو تحائف دیے، منہاج القرآن کے سکالر علامہ غلام مرتضیٰ علوی کی سربراہی میں نکاح پڑھایا گیا۔
سید امجد علی شاہ،نوراللہ صدیقی،قاری ریاست،طیب ضیاء و دیگر رہنماؤں نے باراتوں کا استقبال کیا، منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نےمبارک باد دی۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ نکاح جیسی مبارک سنت کی پیروی میں مدد کرنا مستحسن عمل ہے۔
ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے شادیوں کی اجتماعی تقریب کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مثالی انتظامات پر سید امجد علی شاہ کو مبارک دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سید امجد علی شاہ
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپےکی کمی آگئی، موجودہ قیمت جانیں
گزشتہ کچھ روز سے مسلسل اضافے کے بعد آج ملک میں سونے کی قیمت میں کمی آگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کم ہوکر 3218 ڈالر فی اونس ہے۔