Express News:
2025-02-23@15:32:48 GMT

فردوس مارکیٹ،جھگڑے کے دوران فائرنگ،1 شخص زخمی 

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

لاہور کے علاقے فردوس مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ 

رپورٹ کے مطابق چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے  فائرنگ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔  

پٹرولنگ پولیس کو گل بہار کالونی میں فائرنگ کے متعلق 15 کال موصول ہوئی تھی، ملزمان میں موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے پر جھگڑا ہوا تھا۔

جھگڑے کے باعث ملزمان میں آپس میں کراس فائرنگ ہوئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو جھگڑتے اور ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے،  فائرنگ کی زد میں آکر محلے دار وکرم زخمی ہوا، طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان شہباز، اظہر، وقار کیخلاف اقدام قتل، ہوائی فائرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،  

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

رواں ہفتے ڈالر مہنگا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی

رواں ہفتے کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوا،انٹربینک میں ڈالر36پیسے مہنگا ہوا ۔انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 57 پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر10پیسے مہنگا ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر281روپے 17پیسے پر بند ہوا ۔دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے ملا جلا رجحان رہا،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 715 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1لاکھ 12 ہزار 800 پوائنٹس پر بند ہوئی۔    خیال رہے  کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے،امریکی خام تیل 2.26 ڈالر کی کمی سے70.22 ڈالر فی بیرل ہوگیا ۔سونے اورچاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کارجحان دیکھے میں آیا ہے، چاندی کی قیمت میں5سینٹ کی کمی ہوئی،کمی کے بعد33ڈالر فی اونس ہوگئی ، کرپٹو کرنسی میں مندی نظر آئی، بٹ کوائن3281ڈالر کمی سے95ہزار 288 ڈالر کاہوگیا۔    

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی : دھاتی ڈور پھرنے سے 4 سالہ بچی زخمی
  • ورجینیا میں خوفناک فائرنگ، دو پولیس افسر ہلاک، قاتل فرار
  • رواں ہفتے ڈالر مہنگا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی
  • کراچی؛ قیوم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے موٹرسائیکل رائیڈر قتل
  • بھینسوں کے باڑے کے معاملے پر تکرار؛ بیٹے نے والد پر فائرنگ کر دی
  • شعبان میں مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید
  • کوئٹہ: دہشت گردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید 
  • شہر پر ڈاکو راج برقرار ،دبئی پلٹ نوجوان گھر کی دہلیز پر قتل
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی