چیمپئنز ٹرافی :یقین ہے پاکستانی ٹیم نئی تاریخ رقم کرے گی،وزیراعلیٰ پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی جیت کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی پُرامید ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پوری قوم کی دعائیں کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، جم کر کھیلو، پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہر کھلاڑی سٹار ہے جو آج چمکے گا، پاکستان کا روایتی حریف سے میچ ہائی وولٹیج اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کرکٹ کی روح ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایسے ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہیں جو اکیلے ہی میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں، مجھے یقین ہے پاکستان ٹیم بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں نئی تاریخ رقم کرے گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی

پڑھیں:

بہت سے لوگ سیاستدانوں کے روپ میں سازش کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ناقدین شاید حقائق سے بہت دور ہیں، ناقدین کو کہتی ہوں آئیں کارکردگی کا مقابلہ کرتے ہیں، پاکستان کو دوسرے صوبے پر حملہ کرنا یا گالی گلوچ نہیں چاہیے، آج مخالفین وزیراعلیٰ پنجاب پر ذاتی حملے کرتے ہیں، گالی گلوچ وہ کرتے ہیں جن کی تربیت اچھی نہیں ہوتی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ سیاستدانوں کے روپ میں سازش کر رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 26 فروری کو عہدے کا حلف اٹھایا، کہا جاتا ہے پہلے سال میں حکومتیں کام نہیں کر پاتیں، مسلم لیگ نون کی حکومت نے پہلے سال میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پہلے ہی سال میں ڈلیور کر کے دکھایا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایک فلیگ شپ پروگرام ستھرا پنجاب ہے، ستھرا پنجاب پروگرام نے بھی صوبے کے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ناقدین شاید حقائق سے بہت دور ہیں، ناقدین کو کہتی ہوں آئیں کارکردگی کا مقابلہ کرتے ہیں، پاکستان کو دوسرے صوبے پر حملہ کرنا یا گالی گلوچ نہیں چاہیے، آج مخالفین وزیراعلیٰ مریم نواز پر ذاتی حملے کرتے ہیں، گالی گلوچ وہ کرتے ہیں جن کی تربیت اچھی نہیں ہوتی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آئیں وزیراعلیٰ مریم نواز کا خدمت اور کارکردگی میں مقابلہ کریں، ہماری حکومت کا یہ پہلا سال کامیابی اور خدمت کے ساتھ مکمل ہوا۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے نارووال جلسے کی کوئی تشہیر نہیں کی تھی، نارووال میں صرف سڑکوں کا افتتاح تھا جو جلسے کی شکل اختیار کر گیا، کہا جاتا تھا مسلم لیگ نون ختم ہو چکی ،عوام میں نہیں نکل سکتی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر محکمہ بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہمیں تمام شہروں اور دیہاتوں کی صفائی کا کام دیا، آج پنجاب کی 154 تحصیلوں میں سے 140 تحصیلوں کو آؤٹ سورس کر دیا، پنجاب کی 14 تحصیلوں میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خود کام کر رہی ہے۔ ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ صفائی سے ہماری اکانومی اور پنجاب کے عوام کو فائدہ ہو رہا ہے، ستھرا پنجاب کے تحت ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد نوکریاں ملنی تھیں، اب تک 91 ہزار سے زائد لوگوں کو نوکریاں دی جا چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مجھے یقین ہے پاکستان آج نئی تاریخ رقم کرے گا: مریم نواز
  • جم کر کھیلو! وزیراعلیٰ مریم نواز کا پاکستان ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
  • مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز متعارف کرانے کا فیصلہ، 19 اہم ٹاسک پورے کریگی، وزیراعلیٰ نے جامع پلان طلب کر لیا
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کرکٹ پر اشتہار: “اب مریم کے ہاتھوں 92 کا ورلڈکپ جتوانا رہ گیا ہے‘‘
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ’میگنیفیسنٹ پنجاب‘ میگا ٹورسٹ منصوبہ کیا ہے؟
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا "میگنیفیسنٹ پنجاب" منصوبے کا اعلان
  • لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہی ہیں
  • خان پور ٹریفک حادثہ؛ مریم نواز کا اظہار افسوس
  • بہت سے لوگ سیاستدانوں کے روپ میں سازش کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری