حسن نصراللہ شہید کی نماز جنازہ و تدفین آج ہو گی، لبنان میں سکیورٹی ہائی الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
حسن نصراللہ شہید کی نماز جنازہ و تدفین آج ہو گی، لبنان میں سکیورٹی ہائی الرٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز
بیروت: اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ اور تدفین آج ہو گی، اس سلسلے میں دارالحکومت بیروت سمیت لبنان بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حسن نصراللہ کی تدفین کے باعث حکومت نے فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں کے دستے تعینات کر دیئے ہیں جبکہ بیروت ایئرپورٹ روڈ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حسن نصراللہ کی نماز جنازہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے ادا کی جائے گی جبکہ ان کے جسد خاکی کو بیروت میں ایئر پورٹ روڈ کے قریب سپرد خاک کیا جائے گا، حسن نصر اللہ کے ساتھ ہی ان کے جانشین شہید ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو 27 ستمبر 2024 کو تنظیم کے زیر زمین ہیڈ کوارٹر پر بمباری کرکے اسرائیلی فوج نے شہید کیا تھا،حسن نصر اللہ کی جگہ حزب اللہ کی قیادت ہاشم صفی الدین نے سنبھالی تاہم انہیں بھی اگلے ہی ماہ اکتوبر 2024 کو شہید کردیا گیا تھا۔
حزب اللہ کے ان دونوں رہنماؤں کو مخصوص افراد کی موجودگی میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد نامعوم مقام پر امانتاً سپرد خاک کیا گیا تھا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی نماز جنازہ حسن نصراللہ
پڑھیں:
حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی تدفین 23 فروری کو ہو گی،تیاریاں جاری
حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی تدفین 23 فروری کو ہو گی،تیاریاں جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز
بیروت (آئی پی ایس )حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی تدفین 23 فروری کو بیروت میں کی جائے گی۔سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم کے مطابق حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کی نمازِ جنازہ بڑے اجتماع میں ہو گی۔پاکستانی وقت کے مطابق جنازے کا اجتماع شام 4 بجے بیروت اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہو گا جو تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اجتماع سے حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم خطاب کریں گے۔سول ایوی ایشن کے مطابق بیروت ایئر پورٹ جنازے اور تدفین کے دن دوپہر 12 سے شام 4 بجے تک بند رہے گا۔عرب میڈیا کے مطابق حسن نصر اللہ کی تدفین سے قبل بغداد سے بیروت کی پروازوں کے تمام ٹکٹ فروخت ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حسن نصر اللہ کی نمازِ جنازہ میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی شریک ہوں گے۔یاد رہے کہ حسن نصر اللہ 27 ستمبر کو اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔
حزب اللہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید حسن نصر اللہ کے جنازے کا اجتماع ایک تاریخی دن اور موقع ہو گا، لوگوں کی شرکت بہت بڑی تعداد میں ہو گی، اسرائیل دیکھے گا کہ ہم خوفزدہ نہیں۔ واضح رہے کہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد امانتا تدفین کی گئی تھی۔