درِفشاں کی طبیعت ناساز، مٹھی بھر دوائیاں کھانے پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ درِفشاں سلیم نے اپنی طبیعت ناسازی کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے مٹھی بھر دوائیوں کی تصویر بھی شیئر کردی۔درِفشاں سلیم ایک ایسی اداکارہ ہیں جنہوں نے شوبز میں قدم رکھنے کے بعد بہت ہی کم عرصے میں اپنی خاص پہچان بنالی اور اپنی زبردست اداکاری اور دلکش اداؤں سے سب کو دیوانہ بنا لیا۔درِفشاں کو فینز شبرا کے نام سے بھی پہچانتے ہیں جس کی وجہ انکا بلال عباس کے ساتھ کیا گیا ڈراما عشقِ مرشد ہے جس میں دونوں کی نہ صرف منفرد اداکاری بلکہ جادوئی کیمسٹری کو بھی ناظرین کی جانبس ے پسند کیا جارہا ہے۔ان کا شمار پاکستان کی حسین ترین اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا ہے اور انکی شکل و صورت کی طرح انکا نام بھی حسین اور منفر ہے اور اس نام کی آج تک کوئی اداکارہ بھی نہیں آئی ہیں۔
اداکارہ ان دنوں اپنے بھائی کی شادی کی تقریبات میں مصروف نظر آئیں جس میں انہوں نے خوب سج سنور کر شرکت کی اور بھائی شادی میں رونق لگائی لیکن اداکارہ کی یہ سج دھج انکو نظر لگوا گئی۔دراصل درِفشاں اپنے بھائی کی شادی کے دوران ہی بیمار ہوگئیں اور ایک فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف بھی کیا تھا کہ انکو 102 بخار تھا۔
اس پوسٹ کے بعد درِفشاں سلیم نے ویڈنگ ڈے کی تصاویر بھی شیئر کیں جن میں وہ محسن نوید رانجھا کے حسین جوڑے میں ملبوس نظر آئی تھیں۔اب درِفشاں نے انسٹاگرام اسٹوری کا رخ کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی ناساز طبیعت کے بارے میں ایک مرتبہ پھر بتایا۔تصویر میں درِفشاں کا ہاتھ دیکھا جاسکتا ہے اور انکی ہتھیلی پر 6 گولیاں رکھی ہوئی ہیں اور ساتھ ٹیبل پر پانی کا ایک گلاس رکھا نظر آرہا ہے۔
اداکارہ نے اس تصویر کے ساتھ بطور کیپشن لکھا کہ ‘ٹوئنٹیز (20s) کو بائے بائے کہنا اس کو کہتے ہیں’، یعنی اداکارہ نے یہ کہنا چاہا کہ اب وہ ٹھرٹیز (30s) کے فینز میں آنے کو ہیں اس لیے یہ دوائیاں اور بیماری تو بنتی ہے۔فینز کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ‘درِفشاں آپ کو نظر لگ گئی ہے’ ، جبکہ ایک صارف درِفشاں کی عمر کے حوالے سے پریشان دکھے اور لکھا کہ ‘آپ تھرٹیز کو بائے بائے کرنے والی ہونگی ٹوئنٹیز کو نہیں۔
پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان ریلویز کی ٹرینوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، مسافر کیڑے مکوڑوں کیساتھ سفر کرنے پر مجبور
پاکستان ریلویز کی ٹرینوں میں صفائی کے ناقص انتظامات ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں جہاں ہزاروں روپے کی مہنگی ٹکٹیں خریدنے کے باوجود مسافروں کو گندگی اور کیڑے مکوڑوں کے ساتھ سفر کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ کے صفائی ستھرائی کے تمام تر دعوؤں کے باوجود زمینی حقائق کچھ اور ہی منظر پیش کر رہے ہیں۔ کراچی ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں کی بوگیوں میں رینگنے والے کیڑے اور گندگی نے مسافروں کا سفر اذیت ناک بنا دیا ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ اے سی سلیپر جیسے مہنگے اور آرام دہ ٹرینوں کی بوگیوں میں بھی صفائی کا فقدان ہے۔ بوگیوں میں کیڑے مکوڑوں کی موجودگی نہ صرف پریشان کن ہے بلکہ صحت کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے۔
مسافروں نے شکایت کرتے ہوئے کہا، "ہم ہزاروں روپے کی ٹکٹ لے کر سفر کرتے ہیں لیکن جو سہولیات دی جا رہی ہیں وہ نہایت افسوسناک ہیں۔ صفائی کا کوئی خاص انتظام نہیں اور بوگیوں میں جگہ جگہ کیڑے رینگتے نظر آتے ہیں۔"
مسافروں نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ناقص انتظامات کا نوٹس لیں اور ٹرینوں میں کیڑے مار ادویات کا باقاعدہ اسپرے کروائیں تاکہ مسافر بلا خوف و خطر اور سکون کے ساتھ سفر کر سکیں۔