اٹلی کی طرز پر پنجاب میں جدید ڈیری فارمنگ کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر اٹلی کے ساتھ ڈیری کے شعبے میں تعاون بڑھانے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور اٹلی کی طرز پر پنجاب میں جدید ڈیری فارمنگ، دودھ اور پنیر کی پیداوار، ترسیل کے عالمی معیار کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اٹلی کے ڈیری کے شعبے کے سرمایہ کار وفد کی سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اوروزیر لائیو اسٹاک عاشق حسین سے ملاقات کی، منصوبے کے پہلے مرحلے میں ایک ہزار بھینسوں کا پہلا آزمائشی منصوبہ پاک پتن، مظفرگڑھ اور جھنگ میں شروع ہوگا۔
اعلی نسل کی بھینسوں کی افزائش، دودھ کی پیداوار بڑھانے، پیکجنگ اور برآمدی معیار بڑھانے پر مل کر کام ہوگا، دودھ ٹھنڈا کرنے اور محفوظ بنانے سمیت ڈیری کے شعبے میں جدید مشینری متعارف ہوگی۔جامع ڈیری پالیسی جلد تیار ہوجائے گی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ زیتون کے بعد ڈیری فارمنگ سے پنجاب میں زرعی انقلاب کی رفتار مزیدتیز ہوگی، غریب اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں ڈیری مصنوعات کا منصوبہ شروع ہونے سے چھوٹے کسان اور خواتین خوش حال ہوں گے، 15 ہزار لائیو اسٹاک کارڈز اور 80 ارب روپے کی سبسڈی سے کسان اور زراعت کو فائدہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ آسان قیمت پر ٹریکٹر، زرعی مشینوں کی فراہمی سے پنجاب میں زراعت فروغ پارہی ہے، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اٹلی کے ڈیری کے شعبے کے سرمایہ کار وفد کی آمد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
وزیر لائیو اسٹاک عاشق حسین نے اٹلی کے وفد کو وزیراعلی پنجاب کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی، اٹلی دنیا میں زرعی اور ڈیری مصنوعات کے حوالے سے بڑے ممالک میں شمار ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈیری کے شعبے اٹلی کے
پڑھیں:
سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ بنک کے وفد سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا
لاہور( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے 15رکنی وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پنجاب حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں، مالیاتی اصلاحات اور عوامی بہبود کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ورلڈ بینک وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پنجاب میں جاری اصلاحاتی پالیسیوں پر بریفنگ دی۔ انہوں نے پنشن اصلاحات، ای پروکیورمنٹ، ای ٹینڈرنگ اور پیپر لیس رجیم کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں اور ریونیو جنریشن کیلئے کیے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ ورلڈ بینک کے وفد کو انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن اور فنانشل مینجمنٹ کے حوالے سے دستاویزی بریفنگ بھی دی گئی۔ورلڈ بینک کے شرکاء نے پنجاب حکومت کی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں تمام شعبوں میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ وفد نے محروم معیشت طبقات کے لیے حکومت پنجاب کے پروگرامز کو قابلِ تحسین قرار دیا اور ترقی و خوشحالی کے لیے اشتراک کار کی ضرورت پر زور دیا۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ہر فرد کی داد رسی کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہیں اور تعلیم و صحت کی معیاری سہولتوں تک عوام کی رسائی ان کی اولین ترجیح ہے۔