Daily Mumtaz:
2025-04-13@19:32:48 GMT

راولپنڈی میں مشروب ساز فیکٹری میں آگ لگ گئی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

راولپنڈی میں مشروب ساز فیکٹری میں آگ لگ گئی

راولپنڈی میں مشروب ساز فیکٹری میں آتشزدگی سے فیکڑی کے ایک پلانٹ و مشروبات کی بوتلوں کے گودام کو شدید نقصان پہنچا۔

سول لائنز کے علاقے گلستان کالونی کے قریب مشروب ساز فیکٹری میں صبح سویرے اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم اتوار کی چھٹی ہونے کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

فیکٹری کال کرنے پر عملے نے بتایا کہ آگ فیکٹری کے ایک پلانٹ میں اچانک لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلانٹ و ملحقہ گودام جہاں مشروب کی بوتلیں رکھی جاتی ہیں تک پھیل گئی۔

ادھر ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا اور آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹنگ کا عمل شروع کیا، تقریبا دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

ترجمان ریسکیو1122 راولپنڈی عثمان گجر کے مطابق فائر فائٹنگ آپریشن میں ریسکیو 1122 کے 7 فائر ٹینڈرز 10 ایمرجنسی وہیکلز اور 30 فائر فائٹرز و ریسکیوئڑز نے حصہ لیا۔

ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ فیکٹری کے متاثرہ حصے میں کولنگ کا عمل جاری ہے تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہین ہوسکی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

منسک میں ہیوی مشینری، گاڑیاں بنانے والی فیکٹری کا دورہ، ہمیں اعلیٰ کوالٹی مصنوعات درکار: وزیراعظم

منسک (آئی این پی ) وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ بیلاس کے دوران منسک میں ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار کرنیوالی فیکٹری بیلاز کا بھی دورہ کیا۔بیلا روس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے فیکٹری آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے الیکٹرک بس میں سفر کیا اور فیکٹری کے مختلف حصے دیکھے، انہیں بیلاز فیکٹری کی ورکنگ اور مصنوعات پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیکٹری میں 1948 سے کان کنی میں استعمال ہونیوالے آلات تیار کیے جارہے ہیں، 1951 سے گاڑیوں کیلئے دیگر سازوسامان بنایا جارہا ہے،1958 سے 25 ٹن وزن اٹھانے والے ٹرکوں کی تیار شروع کی گئی، ماہانہ 30 ٹرک تیار کیے جاتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا فیکٹری کا دورہ کر کے بہت سی نئی چیزیں اور ٹیکنالوجی دیکھنے کا موقع ملا، ہمیں اعلی کوالٹی کی مصنوعات درکار ہوں گی، ہمیں مل بیٹھ کر فیکٹری مصنوعات پر بات کرنا ہوگی۔اس موقع پر شہباز شریف نے بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر تجارت جام کمال بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ہیمبرگ کے میوزیم میں آنسو گیس سے حملہ، چھیالیس افراد زخمی
  • منسک میں ہیوی مشینری، گاڑیاں بنانے والی فیکٹری کا دورہ، ہمیں اعلیٰ کوالٹی مصنوعات درکار: وزیراعظم
  • ماڑی پور گیٹ نمبر 4 پر لُنڈا کے کپڑوں کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی
  • میرپور: تمباکو مصنوعات کی رات کے وقت ترسیل پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد
  • منسک، شہباز شریف کا ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار کرنیوالی فیکٹری بیلاز کا دورہ
  • پاکستان کو اعلیٰ معیار کی بیلاروس کی مشینری اور مصنوعات درکار ہے: شہباز شریف
  • 2 موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر ،تین افراد جاں بحق
  • سرگودھا: 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 2 نوجوان جاں بحق، 3 شدید زخمی
  • سٹیج اداکارہ کے ساتھ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آگیا
  • تعلیم کے ساتھ خدمت ! ایف جی اسکول راولپنڈی میں فلٹریشن پلانٹ کا قیام