مصطفیٰ قتل کیس میں گرفتار مشہور اداکار کے بیٹے کے اہم انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں مشہور اداکار کے بیٹے کا نام بھی سامنے آگیا۔
پوش علاقے سے گرفتار مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کے خلاف اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایس آئی یو پولیس کے مطابق اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات ملی ہے، ساحر حسن گزشتہ 2 سال سے منشیات فروخت کررہا تھا۔
ملزم ساحر حسن کے قبضے سے 50 لاکھ روپے مالیت کی منشیات ملی ہے اور وہ ارمغان کو بھی منشیات فروخت کرتا تھا۔
ملزم ساحر حسن نے تفتیش میں اہم انکشافات کیے ہیں، ساحر حسن نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو سال سے منشیات فروخت کررہا ہے۔ ملزم نے بتایا کہ وہ بازل اور یحییٰ نامی منشیات فروشوں سے ڈرگز حاصل کرکے شہر کے پوش علاقوں میں فروخت کرتا ہے۔
ایس آئی یو پولیس کے مطابق ملزم ساحر حسن کو ڈیفنس فیز 6 خیابان راحت سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کے خلاف منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دہرے قتل کا اشتہاری ملزم پاک ایران سرحد سے گرفتار
دہرے قتل کے اشتہاری ملزم کو پاک ایران سرحد سے بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس اسپیشل آپریشنز سیل نے کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو پاک ایران بارڈر پر بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم محمد سفیان دہرے قتل کے مقدمے میں گجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا۔ گوجرانوالہ پولیس کی ٹیم اشتہاری ملزم کو لے کر کوئٹہ سے روانہ ہوگئی۔ رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 19 ہوگئی۔
مزید پڑھیں: قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم قطر سے گرفتار
گرفتار کیے گئے اشتہاری ملزم کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ آئی جی پنجاب نےبیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کی مدد سے بیرون ممالک مفرور دیگر اشتہاری مجرمان کی گرفتاری بھی یقینی بنائیں۔