پاکستان کو فاسٹ بولنگ میچ نہیں جتوا سکتی، باسط علی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
سابق ٹیسٹ بیٹر باسط علی نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے یہ کہنا کہ فاسٹ بالنگ طاقت ہےغلط بات ہے۔
پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے تینوں کوچز فاسٹ بولر ہیں، پاکستان کو فاسٹ بولنگ میچ نہیں جتا سکتی، انگلینڈ کی سب سے اچھی فاسٹ بولنگ تھی لیکن ہدف کا دفاع نہ کرسکے۔باسط علی نے کہا کہ کوچ دیکھتا ہے میچ کہاں پر ہے اور پچ کی کیا صورتحال ہے، ہیڈ کوچ پرانے قصے نہیں بتاتا کہ 90 کی دہائی میں کیسے میچ جیتے۔انھوں نے کہا کہ 90 کی دہائی میں ہمارے بولر ریورس سوئنگ کرتے تھے آج ایسا نہیں ہوتا، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہائی اسکورنگ نہیں ہوگا، پاکستان کل ٹاس جیتتا ہے تو پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے۔باسط علی نے کہا کہ انگلینڈ کی بیٹنگ کے دوران لگا کہ آسٹریلیا کی بولنگ ایکسپوز ہوگئی، آسٹریلیا نے ہدف کے تعاقب میں جو بیٹنگ کی یہ ان کا کمال ہے۔کامران اکمل نے کہا کہ جدید کرکٹ یہی ہے جو آج آسٹریلیا اور انگلینڈ نے کھیلا، پاکستان ٹاس جیتتا ہے تو پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے، پاکستان ٹیم کو آج کےمیچ سے ضرور سیکھنا چاہیے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: باسط علی نے نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان ٹیم کا ہر کھلاڑی شیر ہے، ہمیں انہیں سپورٹ کرنا چاہیے: وہاب ریاض
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کا ہر کھلاڑی شیر اور میچ ونر ہے، چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ کے لیے ہم سب کو گرین شرٹس کو سپورٹ کرنا چاہیے۔وہاب ریاض نے آج پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے میچ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کے تجربے کار کھلاڑی ویرات کوہلی اور روہت شرما کیرئیر کے اس موقع پر اپنی ٹیم کے لیے کچھ کرنا چاہیں گے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ہر کھلاڑی چاہتا ہے کہ اس کے کیرئیر کا اچھا اختتام ہو، ویرات کوہلی اور روہت شرما کے لیے یہ صورتحال دباؤ والی ہو گی لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما دباؤ میں اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں دونوں بھارتی کھلاڑیوں کا کردار بڑا اہم ہو گا، پاکستان ٹیم نے انہیں جلد آؤٹ کر لیا تو میچ میں ان کے لیے بڑا چانس ہو گا، میری نیک خواہشات کپتان محمد رضوان اور پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں۔وہاب ریاض نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کا ہر کھلاڑی میچ ونر ہے، سارا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس انداز سے کھیلتے ہیں اور آپ کی باڈی لینگوئج کیا ہے۔قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا سارے کھلاڑی ہمارے شیر ہیں ہمیں انہیں سپورٹ کرنا چاہیے اور ہمیں بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے لیے پر امید رہنا چاہیے۔