حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں سے معیشت مستحکم ہوئی ،وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو محمداورنگزیب نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں سے معیشت مستحکم ہوئی ہے۔انہوں نے فیصل آباد میں ایوان صنعت و تجارت کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سٹاک مارکیٹ کی شاندار کارکردگی پر روشنی ڈالی جوریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
وفاقی وزیرنے اس پیشرفت کو جاری اصلاحات کا نتیجہ قرار دیا جس سے ٹیکس محصولات میں اضافہ ہواہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور انکی ٹیم ملک کی ترقی اور سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے سخت محنت کررہی ہے۔
محمد اورنگزیب نے ٹیکس اداروں پر عوام کے اعتماد کی بحالی کے لئے ہراسانی اور بدعنوانی سے نمٹنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لئے ٹیکس نظام کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اشتہار
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
وزیر خزانہ نے مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام تک نہ پہنچنے کا اعتراف کرلیا
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام تک نہ پہنچنے اور ایف بی آر میں کرپشن روکنے میں حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرلیا۔
لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ چینی، مرغی اور دالوں کی قیمتوں پر نظر ہے، عالمی سطح پر قیمتیں کم ہو رہی ہیں اور یہاں اوپر جارہی ہیں، مڈل مین من مانی کر رہے ہیں۔
ٹیکس نظام کو انتہائی سادہ بنانے جا رہے ہیں: محمد اورنگزیبوفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نتخواہ دار طبقے پر ٹیکس کو بخوبی سمجھتا ہوں، ٹیکس نظام کو انتہائی سادہ بنانے جا رہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور انتظامیہ سے مل کر یقینی بنائیں گے کہ قیمتیں کنٹرول ہوں، کسی کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔
محمد اورنگزیب نے ایف بی آر میں کرپشن کا اعتراف کرتے ہوئے تاجروں سے اپیل کی کہ رشوت نہ دیں اور کہا کہ ایسے لوگوں کو فارغ کر رہے ہیں جو بدعنوانی میں ملوث ہیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ رشوت کی تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اگر ٹیکس نظام میں رشوت لینے والے موجود ہیں تو انہیں رشوت دینے والے بھی ہیں۔