سمندر کے راستے شہریوں کو موریطانیہ سے یورپ بھجوانے والے 5 انسانی اسمگلرز گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز

کراچی: سمندر کے راستے شہریوں کو موریطانیہ سے یورپ بھجوانے والے 5 انسانی اسمگلرز گرفتار کر لیے گئے۔
ایف آئی اے گجرانوالہ زون کے مطابق سمندر کے راستے شہریوں کو موریطانیہ سے یورپ بھجوانے میں ملوث 4 انسانی سمگلرز سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کی شناخت منور حسین، قمر عباس، حافظ شاہد، محمد طاہر اور ساجد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزمان کو منڈی بہاؤالدین کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم منور حسین، قمر عباس، حافظ شاہد اور محمد طاہر شہریوں کو سمندر کے راستے اسپین بھجوانے میں ملوث ہیں، ملزمان نے متاثرین کو پہلے وزٹ ویزے پر موریطانیہ بھجوایا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے متاثرین کو کشتی کے ذریعے موریطانیہ سے اسپین اسمگل کرنے کی کوشش کی، تاہم شہریوں نے کشتی کے ذریعے سفر کرنے سے انکار کر دیا اور وطن واپس آ گئے، ملزمان نے متاثرین سے بیرون ملک بھجوانے کے لیے فی کس 25 لاکھ سے 40 لاکھ روپے ہتھیائے، متاثرین کا تعلق منڈی بہاؤالدین کے علاقے ککھ تراڑ اور منگٹ سے ہے۔
مسافروں کا سمندر کے راستے یورپ کے غیر قانونی سفر سے انکار، موریطانیہ سے واپسی
ملزم ساجد حسین ’صائم ٹریول اینڈ ٹورز‘ کے نام سے غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا، چھاپا مار کارروائی میں ملزم سے 10 پاسپورٹس اور موبائل فون برآمد ہوا، ملزم پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ان کی نشان دہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر کے مطابق کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں، معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

لاہور میں نامعلوم ملزمان کی تیزاب گردی،دوافراد زخمی

 لاہور کے علاقہ کاپرس سٹور میں نامعلوم ملزمان نے دو افراد پر تیزاب پھینک دیا، جھلسنے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان تیزاب پھینکنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ،تیزاب سے جھلسنے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، متاثرہ افراد کی شناخت حمزہ اور تجمل کے نام سے ہوئی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن ,4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار
  • پاکپتن: لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار
  • چینی شہریوں پر حملے ، صحافیوں کی ریکی اور دیگر کارروائیوں میں ملوث ملزم گرفتار
  • حیدرآباد انڈیا میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف انسانی سروں کا سمندر امڈ پڑا
  • گوجرانوالہ اور نارروال سے جعلی شناختی کارڈ بنوانے والا ایجنٹ اور انسانی اسمگلر گرفتار
  • غیرملکی فوڈ چین پر توڑ پھوڑ کیس: 9 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
  • عالمی فوڈ چین پر حملہ: گرفتار ملزمان نے قوم سے معافی مانگ لی
  • لاہور میں نامعلوم ملزمان کی تیزاب گردی،دوافراد زخمی
  • نارووال: ماں بیٹی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • کٹی پہاڑی سے 2بھائیوں اور ان کے بہنوئی پر مشتمل ڈکیت گینگ گرفتار