سعودیہ سمیت 6 ممالک سے مزید 48 پاکستانی ڈی پورٹ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
سعودی عرب، عمان اور متحدہ عرب امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 48 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق بے دخل ہونے والے 48 پاکستانیوں میں 5 کو مختلف ڈسٹرکٹ کی پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔
سعودی عرب سے بلیک لسٹ، بغیر پاسپورٹ، سزا پوری کرنے، زائد المیعاد کام، کفیل کے بغیر کام اور کام سے مفرور ہونے پر 31 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے جبکہ عمان سے بلیک لسٹ، ویزا ختم ہونے اور غیر قانونی طور پر عمان میں داخل ہونے پر 12 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔
سعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 9 ملکوں سے 1 دن میں مزید 47 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ امارات سے 2، قطر سے 1 اور آذربائیجان میں امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر 1 پاکستانی کو بے دخل کیا جبکہ ڈی پورٹ کیے گئے 5 افراد کو لاڑکانہ، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، حیدر آباد اور درخشان پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں امیگریشن ذرائع کے مطابق عراق، عمان اور سعودیہ کے وزٹ ویزوں کے 3 مسافروں کو بلیک لسٹ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ عراق، یونان، آذربائیجان، سری لنکا، تھائی لینڈ اور فلپائن کے وزٹ ویزوں کے 13 مسافروں جبکہ بحرین اور سعودیہ کے ورک ویزوں کے 7 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کیا گیا ڈی پورٹ گیا ہے
پڑھیں:
کراچی کی سڑکوں پر موت کا رقص، خاتون سمیت مزید 4 شہری جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں مزید چار شہری جاں بحق ہوگئے جس کے بعد رواں سال کے 104 روز میں اموات کی تعداد 87 تک پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شیریں جناح کالونی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے وقوعہ سے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ مقتول کی شناخت 23 سالہ ساجد کے نام سے ہوئی۔
اس سے قبل اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر میں مسافر مزدا کی ٹکر سے 45 سالہ امبرین نامی خاتون جاں بحق ہوئیں، وہ اپنے شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہی تھیں۔
پولیس نے موقع سے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ ڈیفنس موڑکے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوارشخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 55سالہ صابرحسین کے نام سے ہوئی۔
ایس ایچ اوڈیفنس اسرارحسین نے بتایا کہ متوفی شخص موٹرسائیکل پرسوارتھا اورمتوفی شخص واٹرٹینکر کی ٹکرسے جاں بحق ہوا ہے حادثے کے بعد واٹرٹینکرموقع پرسے فرارہوگیا۔
اس کے علاوہ لیاری ایکسپریس وے گلشن انٹرچینج پر ٹریفک حادثے میں 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہوا جس کی شناخت شہباز کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کے خالو نے ریسکیو حکام کو بتایا کہ 17 سالہ شہباز دستگیر کا رہائشی اور ساتویں جماعت کا طالب علم تھا ۔ متوفی چھ بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا۔ حادثہ مبینہ طور پر گھر کے قریب لیاری ایکسپریس وے پر سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آیا۔