گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
لاہور:
کوٹ لکھپت پولیس نے گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والا خواتین کا 3 رکنی ہاوس رابر گینگ گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو ٹیلیفون لوکیشنز اور جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے امرسدھو سے گرفتار کیا، 2 خواتین اپنے بھانجے کے ساتھ بوستان کالونی میں واقع گھر میں کام کرتی تھیں۔
چند روز قبل خواتین گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کر کے فرار ہوگئیں تھیں۔
تینوں ملزمان ضلع بہاولپور کے رہائشی ہیں اور 2 سال سے لاہور میں مقیم تھے۔ ملزمان میں صباء، فاطمہ اور بھانجا اسد اللہ شامل ہے، مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام سے التماس ہے اپنے ملازمین کی ہڑتال متعلقہ تھانے سے لازمی کروائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پریشان حال افراد کے گردے نکال کر فروخت کرنے کا انکشاف؛ ویڈیو دیکھیں
پشاور:پولیس نے پریشان حال افراد کے گردے نکال کر بیچنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔
ای ٹی او نارکوٹکس کنٹرول فیصل خورشید برکی کی زیرنگرانی تھانہ ایکسائز نے جوائنٹ چیک پوسٹ ایم ون پر کارروائی کی اور انسانی اعضا گردے نکالنے و بیچنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔
ایکسائز پولیس کے مطابق ملزم شہزاد علی ملتان کے رہائشی محسن اور راشد کو پشاور گردے نکالنے کے لیے لایا تھا۔ 2 لاکھ 80 ہزار روپے کے عوض دونوں افراد کے گردے بیچنے کا ریٹ طے کیا گیا تھا۔
گروہ مجبور افراد کے گردے نکالنے اور اسے اونے پونے داموں خریدنے کے کاروبار میں ملوث ہے ۔ ملزم شہزاد کے موبائل سے متاثرہ افراد کی لاتعداد ویڈیوز بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔
گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔