Express News:
2025-04-15@06:36:28 GMT

ورجینیا میں خوفناک فائرنگ، دو پولیس افسر ہلاک، قاتل فرار

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

ورجینیا بیچ: امریکی ریاست ورجینیا کے گرین رن علاقے میں ایک ٹریفک اسٹاپ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس افسران ہلاک ہوگئے۔

ورجینیا بیچ پولیس کی ترجمان جوڈی سینڈرز نے ہفتے کی صبح تصدیق کی کہ ایک افسر موقع پر ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔ بعد ازاں، زخمی افسر بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

یہ واقعہ جمعہ کی رات 11:30 بجے لِن ہیون پارک وے اور وینڈفیلڈ ڈرائیو کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واقعے کے گواہ رینڈی نیش نے بتایا کہ انہوں نے پولیس افسران کو ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش کرتے دیکھا۔ انہوں نے مشتبہ شخص کو مزاحمت کرنے سے منع کیا، لیکن اچانک تین گولیاں چلنے کی آواز آئی اور پولیس افسران زمین پر گر گئے، جبکہ مشتبہ شخص فرار ہوگیا۔

ایک اور مقامی شہری ٹائلر لین نے کہا کہ فائرنگ کے بعد پولیس نے ان کے گھر کے عقب میں بڑی تعداد میں اہلکار تعینات کیے اور شہریوں کو کھڑکیوں سے دور رہنے کی ہدایت دی۔

پولیس مشکوک شخص کی تلاش میں مصروف ہے، تاہم اب تک کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ٹرالر اور مسافر وین میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق

 ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں ٹرالر اور مسافر وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 ریسکیو اہلکاروں کے مطابق افسوسناک حادثہ کرک میں انڈس ہائی وئے پر لکی غنڈکی کے قریب پیش آیا، حادثے میں 10 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

 ریسکیو اہلکاروں کے مطابق کئی زخمی مسافر پھنس گئے ہیں، جنہیں نکالنے کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ 

 دوسری جانب ہری پور میں شاہ مقصود کے قریب موٹروے پر مسافر کوچ الٹ گئی، موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے میں 2 مسافر جاں بحق جبکہ 3 غیرملکیوں سمیت 20 مسافر زخمی ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق مسافر کوچ گلگت سے راولپنڈی جارہی تھی، کوچ  شاہ مقصود کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، افسوسناک حادثہ کوچ کے ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ مضامین

  • کرک : ٹرک اور کوچ میں خوفناک تصادم ، 10 افراد جاں بحق
  • ٹرالر اور مسافر وین میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق
  • روس کے یوکرین پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے، 32 ہلاک،80سے زائد زخمی
  • لکی مروت: پولیس کے سرچ آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
  • نوشہرہ،ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ سے 2کانسٹیبل اور ڈرائیور شہید، ایک سب انسپکٹر شدید زخمی
  • نوشہرہ: ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ سے 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور شہید
  • اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکو ہلاک
  • پشاور: جی ٹی روڈ پر ایکسائز پولیس پر فائرنگ، دو اہلکار شہید، ایک زخمی
  • کوئٹہ: موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ
  • اسلام آباد میں بین الصوبائی سائیکو ڈکیت گینگ کی پولیس پر فائرنگ، 2 ڈاکو گرفتار