پاکستان بمقابلہ انڈیا: دبئی اسٹیڈیم کا ٹریک ریکارڈ کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور انڈیا کے مابین ایونٹ کا سب سے ہائی وولٹیج میچ آج دبئی میں منعقد ہونے جارہا ہے۔
پاکستان کو اس گراونڈ پر انڈیا کی نسبت زیادہ میچز کھیلنے کا تجربہ ہے۔ پاکستان نے اب تک دبئی اسٹیڈیم میں 22 میچز کھیلے ہیں تاہم انڈیا نے اس گراونڈ پر صرف 7 میچز کھیلنے کے باوجود ان میں سے 6 میچز میں کامیاب رہا جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔
دبئی اسٹیڈیم میں مجموعی طور پر اب تک 58 ایک روزہ میچز کھیلے گئے ہیں جن میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم 22 بار جبکہ 34 بار دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں کامیاب رہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت ٹاکرا: ’ کتنا ٹائم رہ گیا ہے موت کا کھیل شروع ہونے میں؟‘
دبئی اسٹیڈیم میں صرف 4 بار 300 سے زائد رنز کا اسکور ریکارڈ ہوا ہے اور یہ اسکور بنانے والی چاروں ٹیمیں کامیاب رہیں۔
اس گراونڈ میں بلند ترین ہدف جسے اب تک پورا کیا گیا ہے، 287 رنز کا تھا جسے سری لنکا نے پاکستان کے خلاف مکمل کرکے میچ جیت لیا۔
یہ گراونڈ بھارتی بلے باز روہت شرما اور پاکستانی بلے باز بابر اعظم کے لیے بہترین رہا ہے۔ روہت شرما نے اس پر 6 میچوں میں 358 رنز بنائے جبکہ دوسری طرف بابر اعظم نے اس پر 6 میچوں میں 335 رنز اور ایک سینچری بنائی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
dubai cricket stadium PAK INDIA MATCH.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دبئی اسٹیڈیم
پڑھیں:
کراچی کنگز کی فتح سے ٹیم کا مورال بلند ہوا، اگلے میچز کیلیے بھی پرامید ہیں، عرفات منہاس
کراچی:پی ایس ایل 10 میں اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیاب آغاز کرنے والی کراچی کنگز کے نوجوان آل راونڈرعرفات منہاس نے کہا ہے کہ فتح سے ٹیم کا مورال بلند ہوا، اعتماد کے ساتھ حریف ٹیم کے انداز میں جارحانہ کھیل پاناک کر کامیابی پائی، اگلے میچز کے لیے بھی بہت پر امید ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم میں میچ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفگو کرتے ہوئے ملتان سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ عرفات منہاس نے کہا کہ 235 رنز کے بڑے ہدف کو پانے کے لیے بلا خوف و خطر کرکٹ کھیلی، کامیابی کا یقین تھا، ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد سینچری جڑنے والے جیمز وینس اور خوش دل شاہ نے بیٹنگ کے لیے موزوں وکٹ پر 5 ویں وکٹ کی شراکت میں 142 رنز جوڑ کر کراچی کنگز کو ٹارگٹ تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جیت سے ٹیم کا مومینٹم بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹاپ پلیئرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا سیکھنے کا موقع ہے، ہائی اسکورننگ میچز میں رسک لینا پڑتا ہے، اپنے حوالے سے عرفات منہاس نے کہا کہ بیٹنگ آل راؤنڈر ہوں اور ٹیم میں دیے جانے والے اپنے کردار سے بخوبی واقف ہوں، میچ میں فرنٹ لائن اسپنر کے طور پر کھیلا، انہوں نے کہا کہ آل راؤنڈر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ باقاعدہ مکمل اسپن بولر نہیں۔
کراچی کنگز اپنا دوسرا میچ منگل کو ہوم گراؤنڈ نیشنل اسٹیڈیم پر لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گی۔