سندھ میں میٹرک امتحانات کے شیڈول میں رد و بدل کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)صوبہ سندھ میں میٹرک امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، مارچ میں شیڈول امتحانات اب رمضان المبارک اور عیدالفطر کے بعد لیے جائیں گے۔ حتمی فیصلہ منگل کو محکمہ تعلیم کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے منگل کو محکمہ تعلیم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں صوبہ بھر میں میٹرک کے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ متوقع ہے۔سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات مارچ میں شیڈول ہیں، وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کی بھرتیوں کے مرحلے میں توسیح کا اعلان کردیا۔سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ تجویز ہے کہ مارچ میں صرف پریکٹیکلز منعقد کروائے جائیں، بقیہ امتحانات عیدالفطر کے بعد لینے پر غور جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے اور ہیٹ ویو کے پیش نظر میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیے گئے تھے۔
سابق وزیر تعلیم بلوچستان طاہر محمود خان انتقال کر گئے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں میٹرک
پڑھیں:
سندھ ہائیکورٹ کا رمضان المبارک کا عدالتی شیڈول جاری
سندھ ہائیکورٹ نے رمضان المبارک کا عدالتی شیڈول جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک میں مقدمات کی سماعت صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوگی۔ ایک بجے تک سماعت اور آدھا گھنٹہ چیمبر ورک ہوگا۔ جمعہ کو مقدمات کی سماعت ساڑھے 8 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوگی۔ سندھ ہائیکورٹ کراچی، سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد اور میرپورخاص میں ہفتے کو فیصلے کا دن ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائیکورٹ اور صوبے کی ماتحت عدالتیں مذکورہ شیڈول کے مطابق کام کریں گی۔