گجرانوالہ:

گجرانوالہ میں ولیمے کے دن حرکت قلب بند ہونے سے نوجوان دلہا زندگی کی بازی ہار گیا۔

گاؤں بینکہ چیمہ کا رہائشی حافظ عمر شادی کے سلسلے میں اٹلی سے وطن واپس آیا تھا اور گزشتہ روز شام کو دعوت ولیمہ تھی۔

ولیمے کی تقریب سے قبل نوجوان کو دو پہر کے وقت دل کا دورہ پڑا جس پر اہل خانہ نے حافظ عمر کو کارڈیالوجی وزیرآباد منتقل کیا لیکن جانبر نہیں ہو سکا۔

نوجوان دلہا کی موت پر اہل خانہ سمیت پورا گاؤں غم سے نڈھال ہوگیا۔ حافظ عمر کی باقی تین بھائی بھی بیرون ملک مقیم ہیں جو شادی کے لیے پاکستان آئے ہوئے تھے۔      

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: شاہ فیصل کالونی میں نوجوان لڑکی کی  گلے میں پھندا لگا کر خودکشی

کراچی:

شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں گھر سے نوجوان لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی چھیپا کے رضا کاروں نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔

ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی ناصر محمود نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 20 سالہ نیہا کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے جبکہ اہلخانہ نے بتایا کہ گھریلو چپقلش کی وجہ سے نیہا نے دروازے کی چوکھٹ سے اپنے دوپٹے کو باندھ کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔

تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے سپرد کر دی جبکہ اس حوالے سے پولیس مزید چھان بین بھی کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: شاہ فیصل کالونی میں نوجوان لڑکی کی  گلے میں پھندا لگا کر خودکشی
  • آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، عمران خان کو بھی اس میں مدعو کریں
  • لاہور کے بارڈر ایریا کے عوام کا مودی کو کرارا جواب
  • وزیر داخلہ کی فضل الرحمن اور حافظ نعیم سے اہم ملاقاتیں، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
  • بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے، محسن نقوی
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم سے ملاقات
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات،حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
  • ‘جب شاہ رُخ خان اور کاجول نے ٹیکسی ڈرائیور کو بتایا ’ہم شادی کرنے کیلئے گھر سے بھاگ رہے ہیں
  • رحیم یار خان: گھر کے باہر ہوائی فائرنگ سے منع کرنے پر نوجوان قتل