ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے پاکستان کو ایک اہم پڑوسی ملک قرار دیا ہے۔

پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹیجک امور محمد جواد ظریف سے تہران میں ملاقات کی۔

ملاقات میں معیشت، سیکیورٹی اور ملٹری ڈومین سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے امور پر بات کی گئی۔

اس موقع پر جواد ظریف نے کہا کہ ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے کہ یہ تعلقات مزید بہتر ہوں۔

پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کا بھی کہنا تھا کہ دوطرفہ تعاون میں اضافہ انتہائی اہم ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جواد ظریف

پڑھیں:

پاکستان غزہ پر امریکی قبضے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے،  نائب وزیراعظم

پاکستان غزہ پر امریکی قبضے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے،  نائب وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد : نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے  ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ غزہ کی پٹی میں دیرپا جنگ بندی ہو سکےگی۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے امریکہ کی جانب سے تجویز کردہ غزہ کی پٹی پر نام نہاد “قبضے”کے منصوبے کی واضح طور پر مخالفت کی ہے۔


 اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کے بارے میں پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے۔ فلسطینی عوام کو  خودارادیت کا بنیادی حق حاصل ہے۔ بین الاقوامی برادری کو غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کی مکمل حمایت کرنی چاہئے اور بے گھر پناہ گزینوں کی وطن واپسی میں مدد کے لئے انسانی امداد میں اضافہ کرنا چاہئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےپیش کردہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کے منصوبے کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کے منشور کی صریحاًخلاف ورزی ہے اور پاکستان اُن اولین ممالک میں شامل ہے جنہوں نے واضح طور پر اس منصوبے کی مخالفت کی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  پاکستان اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ فلسطینی عوام کو 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد ریاست کے قیام کا حق حاصل ہے جس کا دارالحکومت یروشلم ہو۔ اس کے علاوہ پاکستان فلسطین کو جلد از جلد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا مکمل رکن بنانے کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر پنجاب سے اطالوی سفیر کی ملاقات، ماحولیاتی آلودگی و تجارت پر تبادلہ خیال
  • پاکستان ایک اہم پڑوسی ملک ہے، محمد جواد ظریف
  • پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل کی برآمدات میں اضافہ ہوا، بلومبرگ
  • ایرانی فوج کی ''ذوالفقار 1403'' جنگی مشقوں کا آغاز ہو گیا
  • پاکستان غزہ پر امریکی قبضے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے،  نائب وزیراعظم
  • ترکیہ سفیر، برطانوی ہائی کمشن لاہور آفس کے سربراہ کی گورنر پنجاب سے ملاقات 
  • ترجمان سندھ حکومت سیدہ تحسین عابدی کی ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سے ملاقات
  • اسلامی جہاد تحریک فلسطین کے رہنما زید النخالہ کی ایرانی چیف آف اسٹاف سے ملاقات
  • پڑوسی ملک کااپنادارالحکومت پاکستان کے قریب منتقل کرنے کی تیاری