ضلع کرم میں متحارب فریقین کے 253 بنکرز منہدم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
ضلع کرم میں متحارب فریقین کے 253 بنکرز منہدم WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز
ڈی آئی خان(آئی پی ایس)ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل تیزی سے جاری ہے، اب تک متحارب فریقین کے 253 بنکرز گرائے جا چکے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوہاٹ امن معاہدے کے تحت یہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ علاقے میں دیرپا امن کو یقینی بنایا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم میں 117 جبکہ اپر کرم میں 136 بنکرز کو مسمار کیا جا چکا ہے اور مزید بنکرز کے خاتمے کا عمل بھی جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر کرم کا کہنا ہے کہ پائیدار امن و امان کے قیام کے لیے کوہاٹ امن معاہدے پر ہر حال میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
اسرائیل کی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کی رہائی تاخیر کا شکار
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے اہلخانہ بے تابی سے رہائی کے منتظر ہیں، اسرائیل کو معاہدے کے تحت 620 فلسطینی قیدی رہا کرنے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے ساتویں مرحلے میں حماس نے 6 اسرائیلی قیدی رہا کر دیئے، تاہم اسرائیل سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی تاخیر کا شکار ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے اہلخانہ بے تابی سے رہائی کے منتظر ہیں، اسرائیل کو معاہدے کے تحت 620 فلسطینی قیدی رہا کرنے ہیں۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس نے معاہدے کے تحت 6 اسرائیلی قیدی رہا کر دیئے ہیں۔ اپنی رہائی پر اسرائیلی قیدیوں نے اظہارِ تشکر کیا اور ایک قیدی نے فرطِ جذبات میں حماس کے جنگجو کا سر چوم کر شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب سعودی عرب میں سات عرب ممالک کے رہنماؤں نے ملاقات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ منصوبہ مسترد کر دیا۔