ضلع کرم میں متحارب فریقین کے 253 بنکرز منہدم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
ڈی آئی خان:
ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل تیزی سے جاری ہے، اب تک متحارب فریقین کے 253 بنکرز گرائے جا چکے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوہاٹ امن معاہدے کے تحت یہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ علاقے میں دیرپا امن کو یقینی بنایا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم میں 117 جبکہ اپر کرم میں 136 بنکرز کو مسمار کیا جا چکا ہے اور مزید بنکرز کے خاتمے کا عمل بھی جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر کرم کا کہنا ہے کہ پائیدار امن و امان کے قیام کے لیے کوہاٹ امن معاہدے پر ہر حال میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نوشہرہ اور کوہاٹ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سینئر سول جج،سابق ڈسٹرکٹ ناظم ملک اسد جاں بحق
نوشہرہ اور کوہاٹ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سینئر سول جج،سابق ڈسٹرکٹ ناظم ملک اسد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
نوشہرہ (سب نیوز)دو مختلف واقعات میں نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سینئر سول جج، وکیل سمیت جاں بحق ہو گئے جبکہ کوہاٹ میں سابق ڈسٹرکٹ ناظم ملک اسد قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوئے۔
نوشہرہ میں رشکئی انٹرچینج کے قریب سینئر سول جج کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ذرائع کے مطابق نوشہرہ میں رشکئی انٹرچینج کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سینئر سول جج ایڈمن مردان حیات سکنہ کالام اور وکیل خالد خان جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے گاڑی کو رشکئی انٹرچینج کے قریب گولیوں کا نشانہ بنایا۔ سول جج اور ان کا ساتھی کسی کام سے پشاور جارہے تھے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مقتولین کی نعشیں مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی گئی ہیں۔ واقعے کی رپورٹ تھانہ رسالپور میں درج کرلی گئی ہے۔
دوسری جانب کوہاٹ میں سابق ڈسٹرکٹ ناظم ملک اسد قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے سابق ڈسٹرکٹ ناظم ملک اسد کی گاڑی کو فائرنگ کرکے گولیوں کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے ملک اسد کے ساتھی زخمی ہوگئے۔