ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کیلئے 397 ملین ڈالر سمیت غیرملکی امداد کے منجمد فنڈز جاری کردیے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
ٹرمپ انتظامیہ نے غیرملکی امداد کے منجمد فنڈز میں سے 5.3 ارب ڈالر جاری کردیئے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے زیادہ تر فنڈز سیکیورٹی، انسداد منشیات کی مد میں جاری کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جاری کردہ فنڈز میں پاکستان میں امریکی حمایت یافتہ پروگرام کے لیے 397 ملین ڈالر بھی شامل ہیں۔
امریکی کانگریس کے عہدیدار کے مطابق امریکی حمایت یافتہ پروگرام پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے استعمال کی نگرانی سے متعلق ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق یوایس ایڈ کے پروگراموں کے لیے سو ملین ڈالر سے کم جبکہ ریڈ کراس کے لیے علیحدہ سے چھپن ملین ڈالر فنڈز جاری کیے گئے۔ اس کے علاوہ ریڈ کراس کیلئے علیحدہ سے 56 ملین ڈالر فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتداد سنبھالنے کے بعد غیرملکی امداد روکنے کا حکم دیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکا کا اسرائیل کو نیا تحفہ! 18 کروڑ ڈالر کے فوجی انجن دینے کی منظوری
واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو 180 ملین ڈالر مالیت کے ہیوی وہیکل انجن فروخت کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکی دفاعی سلامتی تعاون ایجنسی (DSCA) نے تصدیق کی ہے کہ یہ معاہدہ اسرائیلی افواج کی ضرورت کے مطابق کیا گیا ہے، تاکہ وہ اپنی فوجی نقل و حرکت کو مزید مؤثر بنا سکیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ان انجنز کو آرمڈ پرسنل کیریئرز میں استعمال کیا جائے گا، جس سے سرحدی دفاع اور فوجی رسپانس کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
معاہدے میں صرف انجن ہی نہیں بلکہ اسپیئر پارٹس، ٹیکنیکل سپورٹ اور لاجسٹک سروسز بھی شامل ہیں۔
محکمہ خارجہ نے مزید کہا ہے کہ یہ انجن خاص طور پر چیلنجنگ اور جنگ زدہ علاقوں میں فوجی نقل و حرکت کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ اس ڈیل سے خطے کے فوجی توازن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔