کراچی:

کلفٹن بلاک 2 اتوار بازار چائنہ پورٹ کے قریب گراؤنڈ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش کی شناخت 40 سالہ سید  مہتاب احمد  کے نام سے ہوئی، متوفی منظور کالونی کا رہائشی اور اسٹیٹ ایجنسی کا کام کرتا تھا، وہ گزشتہ روز گھر سے نکلا اور واپس نہیں لوٹا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے پاس سے اس کا قومی شناختی کارڈ، پرس، گھڑی اور دیگر قیمتی چیزیں ملی ہیں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ لاش کو گاڑی میں سوار نامعلوم ملزمان پھینک کر فرار ہوئے۔

ایس ایچ او بوٹ بیسن محمد عرفان راؤ کا کہنا ہے کہ بظاہر جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کی جا رہی ہے تاکہ وجہ موت کا تعین ہو سکے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی؛ قیوم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے موٹرسائیکل رائیڈر قتل

کراچی:

قیوم آباد کے علاقے سی ایریا فرنیچر مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت شاہد کے نام سے کی گئی۔ مقتول شاہد موٹر سائیکل رائیڈر تھا اور واقعے کے وقت اس کے ساتھ وقاص نامی مسافر بھی تھا۔

پولیس کے مطابق 3نامعلوم افراد نے روکنے کی کوشش کی تو مقتول نے گاڑی دوڑا دی، جس پر ملزمان نے پیچھے سے فائرنگ کی، جس کا نشانہ بن کر شاہد جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی لگتا ہے، مقتول کا موبائل اور دیگر سامان موجود ہے۔ مقتول کا تعلق گھوٹکی سے تھا۔ واقعے کے حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دبئی پولیس نے پاکستان بھارت میچ کے ٹکٹس فروخت کرنے والی سیکڑوں ویب سائٹس بلاک کردیں
  • کراچی: کلفٹن بلاک 2 سے اسٹیٹ ایجنٹ کی لاش برآمد
  • مردہ بچہ چھوڑ جانے کا معاملہ، کسی نے لاش سے متعلق اطلاع نہیں دی، پولیس
  • بے امنی اور مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہائی وے بلاک
  • کراچی، ساؤتھ پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 27 افراد گرفتار
  • تل ابیب کے قریب تین بسوں میں خوفناک دھماکے، مزید بموں کی تلاش جاری
  • کراچی، مصطفیٰ عامر کی میت ایدھی سردخانے منتقل، ایس ایچ او دریجی معطل
  • کراچی؛ قیوم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے موٹرسائیکل رائیڈر قتل
  • کراچی: واٹر ٹینکر نے ایک اور ماں کی گود اجاڑ دی