گلیات میں نوجوان کا قتل، مشتعل ہجوم نے پولیس کی موجودگی میں قاتل چوکیدار کو مار ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
نتھیا گلی:
گلیات میں گاڑی کھڑے کرنے کے معاملے پر مقامی نوجوان کے قتل پر مشتعل ہجوم نے قاتل چوکیدار کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق تھانہ چھانگلہ گلی کے علاقے سیر غربی میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی پارکنگ میں عمران عباسی نامی مقامی نوجوان گاڑی کھڑی کرکے گھر چلا گیا اور دوسرے دن آیا تو چوکیدار نے تکرار شروع کر دی۔
چوکیدار خان زمان نے چھری کے پے درپے وار کر کے نوجوان عمران عباسی کو قتل اور بھائی کو زخمی کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کی کثیر تعداد پہنچ گئی اور سوسائٹی کے 5 گھروں کو آگ لگا دی جس پر گلیات بھر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
قاتل چوکیدار ہجوم کو دیکھ کرعمارت کے تہہ خانہ میں چھپ گیا جس پر پولیس دیوار توڑ کر اندر داخل ہوگئی اور قاتل کو تہہ خانہ سے باہر نکالا جسے دیکھتے ہی ہجوم بے قابو ہوگیا۔ مشتعل ہجوم نے اپنی عدالت لگا کر قاتل کو پتھر اور ڈنڈے مار مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تشدد اور ہنگامے سے کئی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، قاتل چوکیدار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ابیٹ آباد اسپتال منتقل کر دی گئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: گاڑی کی ٹکر سے 1 شخص جاں بحق ایک زخمی، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی
فوٹو: اسکرین گریپ سوشل میڈیاکراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈسکو بیکری کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 2 راہگیر زخمی ہوئے، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی۔ حادثے کا ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا کر مخالف سمت آگئی تھی، سڑک کی دوسری جانب دو افراد گاڑی کی زد میں آئے، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔
گاڑی کے ڈرائیور سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، گاڑی جلانے والے کچھ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔