پی ٹی سی ایل کی شہر اقتدار کے پوش علاقوں میں بدترین انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی ، شہری بلبلا اٹھے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (ارمان یوسف) پی ٹی سی ایل کی ناقص ترین سروسز کی وجہ سے صارفین اذیت میں مبتلا، بھارہ کہو کے علاقوں سملی ڈیم روڈ، بینک کالونی، جناح آباد، پھلگراں ، سری چوک، عارف آباد اور دیگر علاقوں میں پی ٹی سی ایل کی خراب لائنوں کی وجہ سے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونا معمول بن گیا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل علاقے سے انٹرنیٹ فیس کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کما رہے جبکہ انٹرنیٹ سروسز کی صورتحال انتہائی بدترین ہو چکی ہے جبکہ بار بار شکایات درج کروانے پر بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا،

پی ٹی سی ایل کی اس بدترین کارکردگی اور سروسز کی وجہ سے شہری ذہنی اذیت میں مبتلا ہو رہے ہیں، حکومت اور متعلقہ ادارے س صورتحال کا نوٹس لیں ، پی ٹی سی ایل کی کارکردگی کو دیگر کمپنیوں کے برابر لایا جائے وگرنہ اسے بند کر دیا جائے ۔۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروسز سروسز کی

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سست ترین بیٹنگ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف سست روی سے بیٹنگ پر پاکستان پر تنقید ہونے لگی جبکہ سست ترین بیٹنگ کا بدترین ریکارڈ بھی قومی ٹیم نے اپنے نام کیا۔

میچ میں مجموعی طور پر پوری ٹیم نے 284 میں سے 162 گیندیں ڈاٹ بال کھیلیں اور کوئی رن نہیں بنایا، 47 اعشاریہ 2 اوورز میں سے 27 اوورز ضائع کردیے، جس پر شائقین بھی ناراض ہیں۔
میچ میں بابراعظم نے 90 گیندوں 64 رنز بنائے، جس میں 52 گیندوں پر کوئی رن نہ بنایا جبکہ فخر زمان نے 30، سعود شکیل نے 15 اور رضوان نے 11 ڈاٹ بالز کھیلیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دیتے ہوئے ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔

پاکستان کی پوری ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 260 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں خوشدل شاہ 69 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ بابراعظم 64 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
مزیدپڑھیں:چیمپئنز ٹرافی: بنگلادیش کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

متعلقہ مضامین

  • کئی علاقوں میں 3روز کے لیے پانی کی فراہمی معطل
  • اسلام آباد بار کی صدارت کی نشست پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ واجد علی گیلانی جیت گئے
  • ایمل ولی نے اپوزیشن کو شیطانی لشکر، حزب اقتدار کو غلام کہہ دیا
  • امریکی امداد کی بندش، گرم ترین شہر جیکب آباد میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ بند
  • کراچی: کئی علاقوں میں 3 دن کیلئے پانی کی فراہمی معطل
  • سوک سینٹر کے قریب ریڈ لائن منصوبہ سست روی کا شکار ہے جس کے باعث بدترین ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے موسم خوشگوار، سردی میں اضافہ
  • صرف 45 منٹ کیلئے ملک کا صدر بننے والی شخصیت کون؟
  • چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا