حزب اللّٰہ لبنان کے شہید سربراہ سید حسن نصراللّٰہ کی تدفین آج ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
عرب میڈیا کے مطابق سید حسن نصراللّٰہ کی تدفین سے قبل بغداد سے بیروت کی پروازوں کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سید حسن نصراللّٰہ کی نمازِ جنازہ میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی شریک ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ سید حسن نصراللّٰہ کی تدفین آج لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنازے کا اجتماع پاکستانی وقت شام 4 بجے بیروت کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا، شہید حسن نصراللّٰہ کو بیروت میں ایئر پورٹ روڈ کے قریب سپردِ خاک کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سید حسن نصراللّٰہ کے نزدیکی ساتھی اور صیہونی حملے میں شہید ہونے والے سید ہاشم صفی الدین کی نمازِ جنازہ بھی ادا کی جائے گی، ہاشم صفی الدین بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ حزب اللّٰہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم کے مطابق شہید حسن نصراللّٰہ اور سید ہاشم صفی الدین کی نمازِ جنازہ بڑے اجتماع میں ہوگی۔
27 ستمبر 2024ء کو اسرائیلی حملے میں شہید ہونے پر سید حسن نصراللّٰہ کی امانتاً تدفین کی گئی تھی، سول ایوی ایشن کے مطابق بیروت ایئر پورٹ جنازے اور تدفین کے وقت دوپہر 12 سے شام 4 بجے تک بند رہے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق سید حسن نصراللّٰہ کی تدفین سے قبل بغداد سے بیروت کی پروازوں کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سید حسن نصراللّٰہ کی نمازِ جنازہ میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی شریک ہوں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق شہید سید حسن نصراللّٰہ کی تدفین میں ایران، عراق اور یمن کے اعلیٰ سطح کے وفود شرکت کریں گے جبکہ ایران میں بھی سید حسن نصراللّٰہ اور سید ہاشم صفی الدین کی یاد میں تقریبات منعقد ہوں گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہاشم صفی الدین ہ کی تدفین کی نماز
پڑھیں:
تاج محل کا حقیقی وارث ہونے کا دعویٰ، شہری نے سب کو حیران کر دیا
تاج محل کے حقیقی وارث ہونے کے دعویٰ کرنے والے بھارتی شہری نے سب کو حیران کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے شہری شہزادہ یعقوب حبیب الدین ٹوسی نے آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی اولاد ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ وہ اکثر مغل طرز کا لباس پہنتے ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ وہ ہی تاج محل کے حقیقی وارث ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اپنے دعوے کی تائید کے لیے، یعقوب حبیب الدین حیدرآباد کی عدالت میں ڈی این اے رپورٹ بھی پیش کرچکے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2019 میں، یعقوب نے جے پور کے شاہی خاندان کی شہزادی دیا کماری کو اپنی اہلیہ ممتاز محل کی یاد میں شاہ جہاں کی تعمیر کردہ یادگار سے متعلق سرکاری کاغذات دکھانے کا چیلنج بھی دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کے پاس اپنے پوٹھی خانہ میں کاغذات رکھے ہوئے ہیں، تو انہیں دکھائیں، اگر آپ میں راجپوت کے خون کا ایک قطرہ بھی ہے تو وہ دستاویزات ظاہر کریں۔یعقوب حبیب الدین اپنے روایتی شاہی لباس کے لیے مشہور ہیں، وہ اکثر سوشل میڈیا پر شاہی لباس میں ملبوس اپنی تصاویر شئیر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔