پہلے لوگو سے پاکستان غائب ہوا، اب ترانہ بھارت کا بج گیا؟ کیسے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
انگلیںڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی ترانہ بجاڈالا۔
گزشتہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں تاہم اس میچ کے دوران آئی سی سی نے ملکی ترانوں کے وقت بھارت کا ترانہ بجا دیا تھا جس پر مداحوں اور اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائیوں نے حیرانگی کا اظہار کیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے بھی جواب طلب کرلیا ہے۔
دوسری جانب بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں بھارت کا ترانہ بجنا آئی سی سی کی غلطی ہے، جسے حکام نے تسلیم کرلیا ہے تاہم پاکستان میں ہونیوالے میچز میں بھارتی کا ترانہ پلے لسٹ میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت ہائی ولٹیج مقابلے کیلئے اسٹیج تیار
واضح رہے کہ میچ سے قبل انگلینڈ کے ترانے کے وقت چند سکینڈز کیلئے بھارتی ترانہ پلے ہوگیا تھا تاہم آئی سی سی نے فوری غلطی کا احساس ہونے پر ترانہ روک دیا۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ؛ کیا بارش ہوسکتی ہے؟
دوسری جانب دبئی میں بنگلادیش اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران بھی آئی سی سی نے میزبان ملک کے نام کی جگہ پاکستان کا نام نہیں لکھا تھا اور معذرت کی تھی۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ؛ کون جیتے گا! ہندو بابا کی بڑی پیشگوئی سامنے آگئی
ادھر فینز کی جانب سے سوال اٹھایا جارہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ باڈی آئی سی سی کی جانب سے کیسے بار بار پاکستان مخالف اقدامات کررہا ہے، بھارت میں شیڈول ایونٹس کیوں ایسا نہیں ہوتا کہ وہاں غلطی سے پاکستان کا ترانہ بج جائے یا لوگو سے میزبان ملک کا نام ہٹادیا جائے یا غائب ہوجائے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا ترانہ
پڑھیں:
اہل یمن کا شہید سید حسن نصر اللہ کیساتھ عہد وفا کے لئے ترانہ جاری
انت نصر الله - انت وعد الله، لبـیک یـا نـصـرالـله - لبـیک یـاحــزب اللـه، إنـا_عـلى_الـعـهد یـانـصـرالـله کے شعار کیساتھ شہدا کی تدفین 23 فروری 2025 کو بیروت میں ہوگی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شہید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید صفی الدین کی تشیع جنازہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس موقع پر پوری دنیا سے مقاومت اور حزب اللہ کے عظیم قائد شہید سید حسن نصر اللہ کیساتھ اسلامی تحریکوں کی جانب سے شہید کی روشن راہ پر چلنے کے لئے عہد کیا جا رہا ہے۔ یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کی جانب سے اس موقع پر خصوصی ترانہ جاری کیا گیا ہے۔ انت نصر الله - انت وعد الله، لبـیک یـا نـصـرالـله - لبـیک یـاحــزب اللـه، إنـا_عـلى_الـعـهد یـانـصـرالـله کے شعار کیساتھ شہدا کی تدفین 23 فروری 2025 کو بیروت میں ہوگی۔