تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
اقصیٰ شاہد: کراچی میں تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
کراچی سے روانہ ہونے والی 7پروازیں منسوخ ہوگئیں جن میں بیرون ملک جانے والی تین پروازیں بھی شامل ہیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 522،کراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504 اورکراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 شامل ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی؛ آسٹریلوی ٹیم نے تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609،کراچی سے اسلام آبادجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 370اور کراچی سے بیجنگ جانے والی ایئرچائنہ کی پرواز سی اے 946 بھی منسوخ ہوگئیں۔
کراچی سے بحرین جانے والی گلف ائیر کی پرواز جی ایف 753 بھی منسوخ ہوئی ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سعودی عرب جانے والے 3مسافر جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیے گئے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی ایئرپورٹ پر بائیک رائیڈر ویزے پر سعودی عرب جانے والے مسافر سمیت 3 مسافروں کو جعلی دستاویزات کے سبب آف لوڈ کر دیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائیاں کی ہیں، جن میں جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوششیں ناکام بنائی گئیں، اور 3 مسافر آف لوڈ کیے گئے۔آف لوڈ مسافروں کی شناخت محمد ابراہیم، محمد شیراز اور حماد افراہیم کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق کرک، اپر دیر اور راولپنڈی سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق محمد ابراہیم نامی مسافر بائیک رائیڈر ویزے پر سعودی عرب جا رہا تھا، تاہم اس کے پاس موجود ڈرائیونگ لائسنس جعلی تھا۔سعودی عرب جانے والے مسافر نے مذکورہ لائسنس کراچی میں مقیم واصف نامی ٹریول ایجنٹ کے ذریعے بنوایا تھا۔