فرانس میں چاقو حملہ، ایک شخص ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے واقعے کو "دہشت گرد حملہ" قرار دیا ہے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق حملہ 37 سالہ مشتبہ شخص نے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس کے مشرقی شہر ملہاؤس میں چاقو سے حملے کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص ہلاک اور دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے واقعے کو "دہشت گرد حملہ" قرار دیا ہے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق حملہ 37 سالہ مشتبہ شخص نے کیا، جو پہلے سے ہی دہشت گردی سے متعلق نگرانی کی واچ لسٹ (FSPRT) میں شامل تھا۔ حملہ آور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ فرانس کے نیشنل اینٹی ٹیرر پراسیکیوٹرز یونٹ (PNAT) نے کیس کی تحقیقات اپنے ہاتھ میں لے لی ہیں۔ پراسیکیوٹر نکولس ہیٹز کے مطابق مزید تین پولیس افسران معمولی زخمی ہوئے۔ صدر میکرون نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور ایسے حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
روس کا یوکرین پر بیلسٹک میزائل حملہ، 31 افراد ہلاک، متعدد زخمی
روس نے یوکرین کے شمالی شہر سومی کے مرکز میں بیلسٹک میزائل حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 80 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر ہونے والا یہ حملہ رواں سال سب سے زیادہ تباہ کن ہے۔
یہ بھی پڑھیں روس یوکرین جنگ: فضائی حملے میں 60 روسی فوجی ہلاک
بیلسٹک میزائل حملے پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہاکہ ہم روس کے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہیں، یہ سراسر دہشتگردی ہے، عالمی برادری روس کے خلاف سخت ردعمل دے۔
یوکرینی صدر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اور تباہ شدہ گاڑیاں دکھائی دے رہی ہیں۔
یوکرینی صدر نے لکھا کہ روس نے یہ حملہ ایسے وقت میں کیا جب لوگ گرجا گھروں میں عبادت کے لیے جارہے تھے۔
انہوں نے امریکا اور یورپ سے مطالبہ کیاکہ وہ روس پر دباؤ ڈالیں، کیوں کہ وہ اسی قسم کی دہشت چاہتا ہے اور جنگ کو طول دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں روس یوکرین جنگ بندی کا معاملہ، ٹرمپ اور پیوٹن کا اہم ٹیلی فونک رابطہ
واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ 2022 سے جاری ہے، تاہم اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسے ختم کرنے کے لیے متحرک ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی صدر بیلسٹک میزائل تباہ کن حملہ دہشت ڈونلڈ ٹرمپ روس روس یوکرین جنگ وی نیوز یوکرین یوکرینی صدر