پاکستان ایک اہم پڑوسی ملک ہے، محمد جواد ظریف
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
تہران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو کیساتھ ہونیوالی ملاقات میں ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹیجک امور کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی چاہیئے کہ یہ تعلقات مزید بہتر ہوں۔ پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کا بھی کہنا تھا کہ دوطرفہ تعاون میں اضافہ انتہائی اہم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد جواد ظریف نے پاکستان کو ایک اہم پڑوسی ملک قرار دیا ہے۔ پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹیجک امور محمد جواد ظریف سے تہران میں ملاقات کی۔ ملاقات میں معیشت، سکیورٹی اور ملٹری ڈومین سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے امور پر بات کی گئی۔ اس موقع پر جواد ظریف نے کہا کہ ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی چاہیئے کہ یہ تعلقات مزید بہتر ہوں۔ پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کا بھی کہنا تھا کہ دوطرفہ تعاون میں اضافہ انتہائی اہم ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کے سفیر جواد ظریف
پڑھیں:
گوجرانوالہ: 6 سالہ بچی کی لاش پڑوسی کے گھر سے برآمد
گوجرانوالہ کے ایک گاؤں میں 6 سال کی بچی کی لاش پڑوسی کے گھر سے برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق بچی کو گلے میں پھندا ڈال قتل کیا گیا، لاش صحن میں دفن تھی۔
پڑوسی کے گھر تازہ مٹی کی کھدائی دیکھ کر شبہ ہوا۔ ماں اور بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم حسن نشےکا عادی ہے اور جیل بھی جاچکا ہے۔ بچی کے والد سے ملزم کا معمولی جھگڑا ہوا تھا۔