Jasarat News:
2025-02-23@08:48:09 GMT

آئی ایم ایف کی چیف جسٹس سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

آئی ایم ایف کی چیف جسٹس سے ملاقات

چیف جسٹس سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات کے حوالے سے متصادم آراء سامنے آرہی ہیں۔ چونکہ یہ ہماری ملکی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے اس لیے اس ملاقات کو عام لوگ تو اچنبھے اور تعجب سے دیکھ رہے ہیں جو اس کے مخالف ہیں وہ پیکا قانون کی وجہ سے استعاروں میں بات کررہے ہیں کوئی کہہ رہا ہے کہ حمیت گئی تیمور کے گھر سے، کچھ اس کو اس طرح بدل کر کہہ رہے ہیں کہ حمیت گئی ہمارے اداروں سے۔ کچھ یو ٹیوبر کہہ رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان آئی ایم ایف کے کٹہرے میں۔ ہوتا تو یہ ہے چیف جسٹس کے کٹہرے میں سائلین یا ملزمان کھڑے ہوتے ہیں آج ہمارے چیف جسٹس کو حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے کھڑا کردیا۔ کچھ یو ٹیوبر یہ تبصرہ بھی کررہے ہیں کہ آج چیف جسٹس کو آئی ایم ایف کے سامنے کھڑا کیا گیا ہے کل کو ہمارے سائنسدانوں کو ان کے سامنے پیش کیا جاسکتا ہے یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ایٹمی پلانٹ کے وزٹ کی بات سامنے آئے اور کہا جائے کہ ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ہمارے قرضے کہیں اسلامی بم بنانے پر تو نہیں خرچ ہورہے ہیں۔ یہ وہ خدشات ہیں جو مختلف اہل فکر و دانش کی طرف پیش کیے جارہے ہیں آئی ایم ایف کا وزیر خزانہ اور ان کی وزارت کے افسران سے تو ملاقات کرنے کا تو بنتا بھی ہے کہ وہ یہ دیکھنا چاہیں گے کہ جو قرضے دیے گئے تھے وہ ٹھیک اسی مدات میں خرچ ہورہے ہیں یا اس میں کچھ آگے پیچھے ہورہا ہے اس لیے کہ ہر قرض دینے والے کو اپنے قرض کی واپسی کی فکر ہوتی ہے۔ آئی ایم ایف کا مالیاتی وفد ایک ہفتے کے دورے پر آیا تھا۔ یہ چھے شعبوں میں یہ دیکھے گا کہ کیسے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے کام ہورہا ہے اس وفد نے اعلیٰ عدلیہ کے علاوہ اسٹیٹ بینک، الیکشن کمیشن، فنانس، ریونیو اور ایس ای سی پی سمیت وفاقی محکموں، سیکرٹریز اور دیگر شعبوں کے حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ہماری حکومت نے معیشت کی بہتری کے لیے کچھ اقدامات تو کیے ہیں۔ رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں کئی مراعات کا اعلان کیا گیا ہے زیادہ تر سرمایہ کاری باہر جارہی ہے۔ کسی بھی معیشت کی ترقی کے لیے دو چیزیں بہت اہم ہیں ایک ملک میں صنعتی ترقی دوسرے ملکی برآمدات میں اضافہ ہونا۔ ملک کے بڑے بڑے سرمایہ دار اور ان کے خاندان اپنی باہر جمع کی ہوئی دولت ملک میں لے آئیں تو یہی ان کا ملک اور قوم پر بڑا احسان ہوگا۔ ہم باہر کے ملکوں سے سرمایہ کاری کے لیے درخواست کرتے ہیں۔ ایک سیدھا سا سوال تو لوگ کریں گے نا کہ بھئی اپنی دولت تو باہر کے ملکوں میں لے جارہے ہیں، پہلے خود تو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرکے دکھائیں کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار اس کی اچھی حکمرانی اور قانون کی بالا دستی پر ہوتا ہے ان دونوں شعبوں میں ہم اس معیار پر نہیں پہنچ سکے جو ایک ترقی پذیر معیشت کے لیے ضروری ہے۔ اچھی حکمرانی سے یہ مراد نہیں ہے کہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جائے قرضوں کے حصول کے لیے دوڑ بھاگ کی جائے، بلکہ اچھی حکمرانی کا اہم نکتہ یہ ہے کہ ملک کے مختلف اداروں میں غیر ضروری اخراجات تو نہیں ہورہے اور پھر ان اخراجات کے مقابلے میں ان اداروں کی کارکردگی کیا ہے۔

ہم یہاں دو مثالیں رکھنا چاہیں گے نیپرا کا ایک ادارہ ہے اس کا کام کیا ہے کس مقصد کے لیے بنایا گیا عوام کو اس سے کیا فائدہ پہنچ رہا ہے ہم تو یہ دیکھتے ہیں کہ کے الیکٹرک، لیسکو، فیسکو سمیت ملک میں جتنے بجلی فراہم کرنے والے ادارے ہیں وہ نیپرا سے بجلی کے ریٹ بڑھانے کی درخواست کرتے ہیں یہ خاموشی سے ان کی درخواست قبول کرکے عوام پر مالی بوجھ ڈال دیتی ہے، بعد میں ادارے والے معصومیت سے کہتے ہیں یہ ریٹ ہم نے تھوڑی بلکہ نیپرا نے بڑھائے ہیں۔ نیپرا عوام دوست نہیں بلکہ عوام دشمن ادارہ ہے۔ آج ہی کل کے اخبارات میں آپ نے خبر پڑھا ہوگا کہ نیپرا کے چیئرمین کی تنخواہ بڑھا کر 35 لاکھ کردی گئی ہے پھر دس یا گیارہ لاکھ کا کوئی خصوصی الائونس الگ سے ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ جس طرح قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان نے خود اپنی تنخواہیں بڑھائی تھیں اسی طرح اس ادارے نے خود ہی اپنی مرضی سے تنخواہیں بڑھا لیں۔ چیئرمین کے علاوہ ان کے ماتحت جو ڈائریکٹرز یا افسران ہیں (خبر میں تعداد نہیں دی گئی) ان کی 29 لاکھ روپے ماہانہ اور دیگر الائونس ملا کر 40 لاکھ ماہانہ تک بن جائے گی اس طرح چیئرمین 6 کروڑ روپے سالانہ اور دیگر افسران 4.

8 کروڑ روپے سالانہ وصول کریں گے۔ ہم نیپرا کے چیئرمین سمیت تمام افسران کو دیانت دار تصور کرکے بات کررہے ہیں بس دیکھنے کی ضرورت یہ ہے کہ یہ حلال کی تنخواہ غریب عوام کو حلال کرکے تو نہیں لی جارہی ہے۔ نیپرا کو اپنی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ قوم کے سامنے رکھنا چاہیے۔ حکومت دیگر اداروں میں ڈائون سائزنگ اور رائٹ سائزنگ کررہی ہے لیکن اس پر یہ اعتراض سامنے آرہا ہے کہ بھاری تنخواہیں لینے والوں کو چھوڑ کر کم تنخواہ والے غریبوں کو نکالا جارہا ہے۔

دوسری بات ہم پوری دنیا میں اپنے ملک کے سفارت خانوں کی کارکردگی اور ان پر ہونے والے اخراجات کے حوالے سے کریں گے۔ ہمارے سفارت خانے ایک اسلامی فلاحی اور جمہوری مملکت کی تصویر پیش کرتے ہیں یا اس پر بھارت کا پروپیگنڈا سبقت لے جاتا ہے کہ وہ یہ کہتا ہے کہ پاکستان ایک دہشت گرد ملک ہے جبکہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے ہمارے سفارت کار ملک کی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں کہ وہ جس ملک میں ہیں وہاں اپنے ملک کی اہم اشیاء کا تعارف کرائیں جن میں ہم نمایاں ہیں ابھی حال ہی میں پاکستان بھارت کے مقابلے میں باسمتی چاول کا کیس جیتا ہے ہمارے یہاں کا نمک اور دیگر مصالحہ جات جو اپنا ایک معیار رکھتے ہم کس حد تک اپنی ان چیزوں کو ان ممالک میں پروموٹ کرتے ہیں جہاں ہم سفیر کی حیثیت سے ہیں۔ اسی طرح ہمارے سفیر جس ملک میں ہیں وہاں وہ پاکستانیوں کا کتنا خیال رکھتے ہیں پاکستانی کو جو وہاں کسی مشکل میں پھنس گئے ہوں تو ان کو اپنے سفیر سے رابطہ کرنے میں کسی بھاری پروٹوکول کا تو سامنا نہیں کرنا پڑتا، بہرحال چونکہ معاشی حوالوں سے بات آئی تھی اس لیے برسبیل تذکرہ ذکر آگیا۔

اب اپنے موضوع کی طرف واپس آتے ہیں چیف جسٹس کی آئی ایم سے ملاقات کے حوالے ابتداء میں جو مخالف آراء دی گئی ہیں وہ ایک اینٹی گورنمنٹ ذہن کی عکاسی کرتی ہیں اب یہ چونکہ پہلی بار ایسا ہوا ہے اس لیے سوچ کے زاویے لڑکھڑا رہے ہیں۔ ورنہ تو یہ کوئی بہت زیادہ قابل اعتراض بھی نہیں ہے ایک حد تک تو تنقید کی گنجائش ہے۔ آپ سے بھی کوئی قرض مانگے گا تو پہلے یہ دیکھیں گے یہ واپس بھی کرسکے گا یا نہیں اس حوالے سے پاکستان کا ٹریک ریکارڈ خراب نہیں ہے۔ جہاں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ آئی ایم ایف کی مجوزہ اصلاحات یا اقتصادی حوالے سے تجاویز اپنے قرضوں کے واپسی کے تناظر میں ہے وہیں دوسری بات یہ بھی ہے کہ اسی دبائو میں ہماری کئی ٹیڑھی میڑھی چیزیں سیدھی بھی ہوسکتی ہیں۔ ٹیکس نیٹ کا اونٹ بھی کسی کروٹ نہیں بیٹھ پارہا ہے۔ ویسے اخبارات میں ملاقات کی جو خبریں آئی ہیں ان سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ہمارے چیف جسٹس نے بہت عمدگی سے اسے ہینڈل کیا ہے۔ معروف صحافی نجم سیٹھی کا خیال ہے کہ اس ملاقات میں یہ یقین دہانی بھی حاصل کی گئی ہوگی کہ حکومت معاشی حوالوں سے جو اصلاحاات یا فیصلے کرے عدلیہ کی طرف سے اس میں کوئی رکاوٹ نہ ہو جیسا کہ ماضی میں اسٹیل مل کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کہ خلاف افتخار چودھری نے فیصلہ دیا تھا اور پھر وہ مسئلہ اب تک لٹکا ہوا ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف کے کے سامنے اور دیگر کرتے ہیں چیف جسٹس حوالے سے رہے ہیں ملک میں کے لیے ہیں کہ ہیں وہ اس لیے

پڑھیں:

چیف جسٹس سے ملاقات کا مقصد انہیں ملکی حالات سے آگاہ کرنا تھا: عمر ایوب

سرگودھا ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے ملاقات کا مقصد انہیں ملکی حالات سے آگاہ کرنا تھا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے ملاقات کے دوران انہیں تمام حالات سے آگاہ کر دیا ہے، امید ہے پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہوگا ، ہمارے اوپر جھوٹے مقدمات درج کرنے کا سلسلہ ابھی تک نہیں تھم سکا۔انہوں نے کہا کہ موثر عدالتی نظام کے لئے پی ٹی آئی جلد اپنی تجاویز باضابطہ طور پرچیف جسٹس کو دیگی ، پی ٹی آئی کے پاس بہتر لیگل ٹیم موجود ہے ، جب تک عدالتی نظام میں بہتری نہیں آتی لوگوں میں غم و غصہ بڑھے گا ، دو مرتبہ بغیر آلات اور مانیٹرنگ کے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کی ، دونوں مرتبہ حکومت نے حامی بھر کر ملاقات کرانے سے انکارکیا۔
عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں حالات بدستور کشیدہ چل رہے ہیں ، فوج کے جوان دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہو رہے ہیں ، ملک میں کوئی حکومت نام کی چیز نہیں جو حالات کو بہتر بنائے ، موجودہ حکومت کے پاس وہ ویژن ہی نہیں جس سے حالات بہتر کئے جا سکتے ہیں، ہم نے تو اسی ملک میں رہنا ہے ہمارے آباو اجداد یہیں رہتے رہے ہیں۔ 

وزیراعظم کا راجن پور میں یونیورسٹی، ڈی جی خان میں کینسر ہسپتال کے قیام کا اعلان

مزید :

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سے ملاقات کا مقصد انہیں ملکی حالات سے آگاہ کرنا تھا: عمر ایوب
  • چیف جسٹس کی وزیراعظم ، اپوزیشن سے ملاقات کی نئی روایت
  • چیف جسٹس سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات،شکایات کے انبارلگادیے
  • چیف جسٹس سے پی ٹی آئی وفد کی ایک گھنٹہ طویل ملاقات
  • چیف جسٹس سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات، شکایات کے انبار لگا دیئے
  • چیف جسٹس سے ملاقات میں پی ٹی آئی نے کیا مطالبات پیش کیے، رہنماؤں نے بتادیا
  • چیف جسٹس سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات، پی ٹی آئی نے شکایات کے انبار لگا دیے
  • اپوزیشن رہنماؤں کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی
  • ہمارے چیف جسٹس کو کام کرنے سے روکا جائے، ہائی کورٹ کے پانچ جج مدعی بن کر سپریم کورٹ پہنچ گئے