Jasarat News:
2025-02-23@09:04:27 GMT

قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ

ہم نے داؤدؑ کو اپنے ہاں سے بڑا فضل عطا کیا تھا (ہم نے حکم دیا کہ) اے پہاڑو، اس کے ساتھ ہم آہنگی کرو (اور یہی حکم ہم نے) پرندوں کو دیا ہم نے لوہے کو اس کے لیے نرم کر دیا۔ اس ہدایت کے ساتھ کہ زرہیں بنا اور ان کے حلقے ٹھیک اندازے پر رکھ (اے آل داؤدؑ) نیک عمل کرو، جو کچھ تم کرتے ہو اْس کو میں دیکھ رہا ہوں۔ اور سلیمانؑ کے لیے ہم نے ہوا کو مسخر کر دیا، صبح کے وقت اس کا چلنا ایک مہینے کی راہ تک اور شام کے وقت اس کا چلنا ایک مہینے کی راہ تک ہم نے اْس کے لیے پگھلے ہوئے تانبے کا چشمہ بہا دیا اور ایسے جن اس کے تابع کر دیے جو اپنے رب کے حکم سے اس کے آگے کام کرتے تھے اْن میں سے جو ہمارے حکم سے سرتابی کرتا اس کو ہم بھڑکتی ہوئی آگ کا مزہ چکھاتے۔ (سورۃ سباء:10تا12)

ایک بار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں بیٹھے ہوئے ان سے باتیں کر رہے تھے۔ اتنے میں ایک دیہاتی آپ کے پاس آیا اور پوچھنے لگا کہ قیامت کب آئے گی؟ آپؐ اپنی گفتگو میں مصروف رہے۔ جب آپؐ اپنی باتیں پوری کر چکے تو میں سمجھتا ہوں کہ آپؐ نے یوں فرمایا وہ قیامت کے بارے میں پوچھنے والا کہاں گیا اس (دیہاتی) نے کہا (یا رسول اللہ!) میں موجود ہوں۔ آپؐ نے فرمایا کہ جب امانت (ایمانداری دنیا سے) اٹھ جائے تو قیامت قائم ہونے کا انتظار کر۔ اس نے کہا ایمانداری اٹھنے کا کیا مطلب ہے؟ آپؐ نے فرمایا کہ جب (حکومت کے کاروبار) نالائق لوگوں کو سونپ دیے جائیں تو قیامت کا انتظار کر۔ (البخاری)

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ کل ہوگی

لبنان: حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ کل 23 فروری کو ادا کی جائے گی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق لبنانی تنظیم حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ بیروت کے ایک اسپورٹس اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے منعقد ہوگی۔ حسن نصر اللہ کے ساتھ ہی ان کے جانشین شہید ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق دونوں شہدا کو ائیرپورٹ روڈ کے قریب سپرد خاک کیا جائے گا۔

حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے لوگ لبنان پہنچ رہے ہیں۔ عراق کے دارالحکومت بغداد سے بیروت کے لیے تمام پروازوں کے ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں، جو حسن نصر اللہ کی مقبولیت اور ان کے پیروکاروں کے جذبات کا واضح اظہار ہے۔

یاد رہے کہ حسن نصر اللہ کو 27 ستمبر 2024 کو حزب اللہ کے زیر زمین ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں شہید کیا گیا تھا۔ ان کی شہادت کے بعد تنظیم کی قیادت ہاشم صفی الدین نے سنبھالی لیکن انہیں بھی اکتوبر 2024 میں شہید کر دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کو شہادت کے بعد نامعلوم مقام پر امانتاً سپرد خاک کیا گیا تھا۔

میڈیا ذرائع میں بتایا گیا ہے کہ نماز جنازہ کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور حزب اللہ کے کارکنان اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق نماز جنازہ میں شرکت کے لیے لاکھوں افراد کی موجودگی متوقع ہے۔

حسن نصر اللہ حزب اللہ کے ایک اہم ترین رہنماؤں میں سے تھے، جنہوں نے اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی قیادت کی۔

متعلقہ مضامین

  • سرجانی میں 3 سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق
  • دشمن سید حسن نصر اللہ کے جنازے سے خوفزدہ ہیں!
  • حزب اللہ کی نئی قیادت سید حسن نصر اللہ کے مشن کی امین ہے، زینب نصر اللہ
  • حزب اللہ کی نئی قیادت سید نصراللہ کے مشن کی امین ہے، زینب نصر اللہ
  • شہید سید حسن نصر اللہ کی تشیع جنازہ کے لئے تیاریاں
  • حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ کل ہوگی
  • صلوات شعبانیہ فوائد و برکات
  • خواتین ’’بیعت النساء‘‘ پر عمل کیوں نہیں کررہیں؟
  • رمضان اور تلاوتِ قرآن
  • استقبال رمضان