وزارت منصوبہ بندی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا وقت کی اہم ضرورت،احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات میں ‘‘اداراجاتی اصلاحات’’ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ، ممبران پلاننگ کمیشن، ڈاکٹر ندیم جاوید، چیئرمین پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس اور وزارت منصوبہ بندی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ فعال ادارہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے جہاں میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ سازی ہو۔ انہوں نے کہا کہ پلاننگ کمیشن کو ڈاکٹر محبوب الحق اور سرتاج عزیز جیسے اعلیٰ معیار کے ٹیکنکل شعبوں کے چیف درکار ہیں جو قومی پالیسی سازی میں اپنے اپنے شعبوں کو فکری قیادت فراہم کر سکیں۔وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ وزارت کے اندر افسران کی پروموشن خالصتا کارکردگی اور تعلیم کی بنیاد پر کی جائے۔ مذید برآں تمام سیکشن چیفس کی کارکردگی اور اہلیت کی پڑتال کے لئے ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی جائے اور جو چیف مطلوبہ معیار پہ نہ اترتے ہوں انکو متبادل عہدوں پہ بھیجا جائے۔انہوں نے کہا کہ پلاننگ کمشن میں ملک اور بیرون ملک سے بہترین ٹیلنٹ اکٹھا کیا جائیگا چونکہ پلاننگ کمیشن نے ملک کے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پاکستانی سٹوڈنٹس کو موسم گرما کی تعطیلات میں انٹرن شپ پروگرام فراہم کیا جائیگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
گہرے سمندر میں رہائش کا خواب حقیقت کے قریب، برطانوی سائنسدانوں نے بڑا منصوبہ تیار کرلیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گہرے سمندر میں رہائش کا خواب جلد حقیقت بن جائے گا، برطانوی سائنسدانوں نے زیر آب رہائشی کالونی بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندر کی گہرائی میں رہنا ممکن ہوسکے گا، جس کے لیے برطانوی سائنسدانوں نے شاندار منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق زیر سمندر عمارتوں میں خوبصورت زینے، بڑی بڑی کھڑکیاں اور آرام دے بستر بھی ہوں گے، سمندر میں رہائش گاہ 2027 میں نصب کی جائے گی۔
برطانوی سائنسدانوں نے اس منصوبے کو Deep کا نام دیا ہے، جو سائسنس فکشن کو حقیقت میں بدل دے گا۔
منصوبے کی صدارت کرنے والے شان وولپرٹ نے کہا کہ ایک گروپ جو چاہتا ہے کہ لوگ سمندر کی کھوج کے بارے میں پرجوش ہوں بالکل اسی طرح جیسے SpaceX نے لوگوں میں دوبارہ خلا میں جانے کی دلچسپی بیدار کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سمندر کے خوبصورت نظاروں کو سب کے سامنے لائیں گے۔
مزیدپڑھیں:ایک رنگ جو ہمیں دکھتا تو ہے، لیکن حقیقت میں موجود نہیں