آئی ایم ایف وفد کی آج آمد، کاربن لیوی کی تجویز دینے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کیساتھ آئندہ مذاکرات کے دوران ابتدائی مسودے پر بات ہو گی، کاربن لیوی عائد کرنے کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے تجاویز فراہم کی جائیں گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 24 سے 28 فروری تک آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد وفاق اور صوبوں کیساتھ مذاکرات کرے گا۔
آئی ایم ایف وفد اور حکومت کے درمیان گرین بجٹنگ، کلائمیٹ سپینڈنگ، ٹیگنگ، ٹریکنگ اور رپورٹنگ پر مذاکرات ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں کاربن لیوی عائد کرنے، الیکٹریکل وہیکل اور سبسڈی پر بھی بات چیت ہو گی۔
آئی ایم ایف وفد آئندہ بجٹ میں گرین بجٹنگ کو وسیع کرنے کیلئے تجاویز بھی دے گا آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچ جائے گا جبکہ کل سے مذاکرات شروع ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف وفد کاربن لیوی
پڑھیں:
روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے تک پہنچنے کا امکان، امریکی صدر
روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے تک پہنچنے کا امکان، امریکی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں یوکرین اور روس کے درمیان امن معاہدے تک پہنچنے کا امکان موجود ہے اور فی الحال 9 مئی کو روس جانے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ہفتہ کے روز چائنا میڈیا گروپ نے اطلاع دی کہ امریکہ نے یوکرین کے مسئلے پر اقوام متحدہ میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے۔ قرارداد کا مسودہ تین پیراگرافس پر مشتمل ہے، جس میں ‘روس یوکرین تنازع میں جانی نقصان پر سوگ منانا’، پرامن طریقوں سے تنازعے کے حل کا اعادہ، تنازعے کو جلد از جلد ختم کرنے کا مطالبہ، اور یوکرین اور روس پر دیرپا امن تک پہنچنے پر زور دینا شامل ہے۔
روس نے امریکہ کی جانب سے پیش کردہ اس مسودہ قرارداد میں ترامیم کا مطالبہ بھی کیا کہ مسودے کے متن میں ‘مسئلے کی بنیادی وجوہات کو حل کرنا’ کا فقرہ شامل کیا جائے۔تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ امریکہ قرارداد کے مسودے پر کب ووٹنگ چاہتا ہے۔
اس سے قبل روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ امریکہ نے روس کی مذمت اور یوکرین کی حمایت کرنے والی اقوام متحدہ کی ایک اور قرارداد کے مسودے کو مشترکہ طو رپر پیش کرنے سے انکار کر دیا ہے۔