لاڑکانہ: چیئرمین چانڈکاانسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اقبال بابو فاتح کرکٹ ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دیتے ہوئے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

افغان کپتان نے پاکستان کی کنڈیشنز کو آئیڈیل قرار دے دیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا تیسرا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کی ٹیم کسی دباؤ کا شکار نہیں ہے اور وہ بڑے ٹورنامنٹ کے لیے پوری طرح تیار ہیں، پاکستان کی کنڈیشنز ان کے لیے آئیڈیل ہیں اور یہاں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے بے شمار چاہنے والے ہیں جو کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہیں۔

شاہدی نے مزید کہا کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے پچھلے دو سالوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور دو ورلڈ کپ میں بھی ان کی کارکردگی اچھی رہی ہے، حالانکہ بدقسمتی سے وہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

انہوں نے افغانستان میں کرکٹ کے حوالے سے پائے جانے والے غلط تاثر کو بھی رد کیا اور کہا کہ افغانستان میں کرکٹ کے لیے گراؤنڈز، اکیڈمیاں، ہائی پرفارمنس سینٹرز سمیت تمام ضروری سہولتیں موجود ہیں۔

دوسری طرف جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باؤما نے افغانستان کے اسپن باؤلرز کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ افغان اسپنرز جنوبی افریقا کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی وکٹ بیٹرز کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے، ہم ہر میچ کو ایک ناک آؤٹ میچ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ہمارا ارادہ صرف تین نہیں بلکہ پانچ میچ کھیلنے کا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاڑکانہ: ایک بچہ سڑک کنارے موجود کچرے کے ڈھیر سے کارآمد اشیاء تلاش کرتے ہوئے
  • بھارت کا سابق ٹیسٹ کرکٹر پاکستان کو فاتح دیکھنے کا خواہش مند
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے فنانس ایکٹ 2015 کی شق 7 کو آئین کے متصادم قرار دیتے ہوئے کا لعدم قرار دیدیا
  • فنانس ایکٹ 2015ء کی شق 7 کو آئین کے متضادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار
  • چیئرمین گلشن اقبال ٹائون ڈاکٹر فواداحمد اے کے خان پارک میں 5روزہ پھولوں کی نمائش میں پھولوں کا معائنہ کررہے ہیں
  • چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن کی ہارٹیکلچرل سوسائٹی کی پھولوں کی نمائش میں شرکت
  • افغان کپتان نے پاکستان کی کنڈیشنز کو آئیڈیل قرار دے دیا
  • محسن نقوی اور احسن اقبال کے پاور شو
  • آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025: بھارت کے خلاف بنگلہ دیش کی 2 وکٹیں گر گئیں